- میٹا صارفین پر نظر رکھنے کے لیے ویب سائٹس میں کوڈ شامل کر رہی ہے، تحقیق
- معمولی قلبی اسکین ڈیمینشیا کی قبل از وقت پیش گوئی کرسکتا ہے، تحقیق
- مچھلی کی زبان کھا کر خود اس کی زبان بن جانے والا خوفناک کیڑا
- 1947 کی یادیں
- پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کا آغاز، سبز ہلالی پرچموں کی بہار
- جشن آزادی کے موقع پر گوگل نے پاکستانی پرچم کے رنگ سجالیے
- وادی سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی مبالغہ آرائی ہے، آئی ایس پی آر
- فوج کے کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، وزیر دفاع
- عالمی جونیئراسکواش چیمپئن شپ؛ پاکستان کے حمزہ خان کی کوارٹرفائنل میں رسائی
- روس ٹیلر کا آئی پی ایل کے حوالے سے اہم انکشاف
- ایشین مینز والی بال کپ؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف فتح
- امریکا سے دوستی جاہتا ہوں لیکن غلامی ہرگز نہیں، عمران خان
- پاکستانی پیراک نے فری اسٹائل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی
- سعودی عرب کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور
- عمران خان اور پاک فوج کے تعلقات بہتر ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
- سعودی قیادت کی پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارک باد
- وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھرمیثاق معیشت کی پیشکش کردی
- سندھ کے 9اضلاع آفت زدہ قرار
- کراچی: 15اگست تک گرج کے ساتھ بارش کا امکان، 16سے نیا سلسلہ شروع ہوگا
- تقسیم برصغیر دیکھنے والے بزرگ آبیتی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
جیل سے رہائی کے بعد مریم نواز کی حمزہ شہباز کے ساتھ سیلفی

مریم نواز نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا، انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی اور کمر تھپتھپائی


لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں قید مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد مریم نواز نے ان کے ساتھ سیلفی لی۔
مریم نواز نے جیل کے دروازے کے باہر حمزہ شہباز کا استقبال کیا، انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی اور کمر تھپتھپائی۔
لیگی کارکنوں کی جانب سے حمزہ شہباز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں تو حمزہ شہباز نے کارکنوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا۔ حمزہ شہباز گاڑی کی اگلی نشست پر جبکہ مریم نواز پچھلی نشست پر موجود تھیں۔
https://twitter.com/TararAttaullah/status/1365647111354785792
اس خبرکوبھی پڑھیں: جیل میں گلنے سڑنے نہیں دے سکتے، حمزہ شہباز کی رہائی کا تحریری فیصلہ جاری
مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عنیزہ فاطمہ پولیس بینڈ باجا لےکر کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں۔ لیگی رہنما پولیس بینڈ اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کرتے رہے جبکہ سفید گھوڑی کا رقص بھی پیش کیا گیا۔
حمزہ شہباز سنٹرل جیل کوٹ لکھپت سے بڑی ریلی کی صورت میں اپنی رہائشگاہ کی جانب روانہ ہوئے۔ جیل کے باہر سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لوگ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور پیدل بھی ریلی میں چلتے رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔