دو غیرملکی لاپتا، ایس ایچ او اور تفتیشی افسر ڈیفنس کا جسمانی ریمانڈ

کورٹ رپورٹر  ہفتہ 27 فروری 2021
پولیس افسران نے دو غیر ملکی باشندوں کے عوض 50 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے، پولیس رپورٹ (فوٹو : سندھ پولیس)

پولیس افسران نے دو غیر ملکی باشندوں کے عوض 50 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے، پولیس رپورٹ (فوٹو : سندھ پولیس)

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے غیر ملکی اسمگلروں کو رقم وصول کرکے رہا کرنے سے متعلق مقدمے میں گرفتار ایس ایس ایچ محمد علی اور تفتیشی افسر وسیم ابڑو کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو غیرملکی اسمگلروں کو رقم وصول کرکے رہا کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ گرفتار ملزمان ایس ایچ او ڈیفنس اور ایس آئی او ڈیفنس کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان میں ایس ایس ایچ محمد علی اور آئی او وسیم ابڑو شامل ہیں۔

یہ پڑھیں : دو نائیجیرین باشندوں کے اغوا میں ملوث ایس ایچ او ڈیفنس اور آئی او گرفتار

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کی رہائی کے لیے ایک کروڑ کی مانگ کی گئی تھی۔ ملزمان سے 50 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے گے۔ ایک نائیجرین ملک سے فرار ہوگیا ہے جبکہ دو ابھی بھی لاپتا ہیں۔

اے وی سی سی نے دو ملزمان سلیم رند، جان محمد کو گرفتار کیا تھا جنھوں نے دو پولیس افسران کا نام لیا تھا۔ عدالت نے 6 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے پولیس تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔