ڈیل اسٹین بالوں کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ناراض ہوگئے

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 27 فروری 2021
کمنٹیٹر سائمن ڈول نے ڈیل اسٹین کے حلیے پر تنقید کی تھی . فوٹو : فائل

کمنٹیٹر سائمن ڈول نے ڈیل اسٹین کے حلیے پر تنقید کی تھی . فوٹو : فائل

 کراچی: جنوبی افریقی کرکٹر ڈیل اسٹین بالوں کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ناراض ہوگئے اور کمنٹیٹر سائمن ڈول پر برس پڑے۔

پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر نےسوشل میڈیا پر فینز سے سوال کر ڈالا کہ کون سے کمنٹیٹر نے میرے ذاتیات کو نشانہ بنایا ہے؟ جس کے جواب میں ان کے مداحوں نے کمنٹیٹر  کے نام کی نشاندہی بھی کردی۔

ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ اگر آپکا کام کمنٹری کرنا ہے تو اس پر توجہ دیں، کھیل پر تنقید کے بجائے تعصب دکھانا یا حلیے پر بات کرنا ناقابل برداشت ہے، میں اس رویے پر آپ کو بطور انسان جوابدہ نہیں ہوں۔

ڈیل اسٹین نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پشاور زلمی  کیخلاف میچ کھیلنے میں بہت مزہ آیا، شائقین کے سامنے کھیلنے کا الگ ہی مزہ ہے، اگرچہ ہم میچ ہار گئے لیکن کم بیک کرنے کا یقین ہے۔

واضح رہے کمنٹیٹر سائمن ڈول نے ڈیل اسٹین کے حلیے پر تنقید کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔