- رواں سال کپاس کی مجموعی قومی پیداوا رملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی
- افریقی ملک جبوتی میں کشتی الٹنے سے 34 تارکین وطن ہلاک
- حکومت کا نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ
- مشترکہ مفادات کونسل کی مردم شماری نتائج جاری کرنے کی منظوری
- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600روپے کمی
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ جنوبی افریقا کیخلاف پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار
- پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افغان شہریوں کیلیے خصوصی سہولت کاونٹر قائم
- ہندو طالبہ کی مسلم ہم جماعت کیساتھ ڈانس کی ویڈیو پر انتہا پسند ہندوؤں کا ہنگامہ
- رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا اعلان
- ڈسکہ الیکشن کو نوشتہ دیوار سمجھیے
- پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
- جاپانی سفیر نے پاکستان کو سفر کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا
- پی ڈی ایم: الیکشن سے پہلے سلیکشن
- پی سی بی کے دوملازمین کورونا وائرس کا شکارہونے کے بعد انتقال کرگئے
- امریکا میں گرفتاری کے دوران پولیس فائرنگ سے سیاہ فام نوجوان ہلاک
- این سی او سی اجلاس؛ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ موخر
- جس کی طاقت ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے اس نے لندن سے انہیں شکست دی، مریم نواز
- ایران کے جوہری پلانٹ پر اسرائیل کا سائبر حملہ
- جہانگیر ترین سے ملکی و غیر ملکی جائیدادوں اور مشینری کی خریداری کا ریکارڈ طلب
- بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی، راناثناء اللہ
ڈرامہ سیریل ’’دل نا امید تو نہیں‘‘ پر پیمرا کا اعتراض، یمنیٰ زیدی کا ردعمل

ڈرامے میں جن مسائل پر بات کی گئی ہے وہ ہمارے دیہات اور سرکاری اسکولوں میں عام ہیں، اداکارہ
کراچی: ڈرامہ سیریل ’دل نا امید تو نہیں‘‘ پر پیمرا کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے جس پر یمنیٰ زیدی کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ڈرامہ ’دل نا امید تو نہیں‘ پر نوٹس بھیجتے ہوئے کہا گیا کہ اس ڈرامے میں معاشرے کا حقیقی تصور پیش نہیں کیا گیا لہذا اس ڈارمے میں موجود مواد کو پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق بنائے۔
دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹریو دیتے ہوئے اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ میں پیمرا کے نوٹس سے خوش نہیں ہوں حالانکہ پہلے بھی میرے پراجیکٹس کو نوٹسز ملے ہیں لیکن اس ڈارمہ پر نوٹس سے مجھے تکلیف ہوئی کیوں کہ یہ ڈرامہ میرے لیے الگ حیثیت رکھتا ہے اور میں اس کی ہر قسط دیکھتی ہوں جب کہ سوشل میڈیا پر بھی لوگ زیادہ تر پیمرا کے نوٹس کے خلاف بات کررہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا مجھے لگتا ہے میں صرف شوبز میں کام نہ کروں بلکہ میرے ہر پراجیکٹ کا کوئی مقصد ہونا چاہیے، ورنہ ڈرامے تو بنتے رہتے ہیں لیکن میں اسکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں۔
یمنی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ’دل ناامید تو نہیں‘ میں جن پہلوؤں پر بات کی گئی ہے وہ بہت اہم ہیں، ان پر ہمیں بات کرنی چاہیے اور سوچنا چاہیے جب کہ ڈرامے میں جن مسائل پر بات کی گئی ہے، وہ ہمارے دیہات، سرکاری سکولوں اور گلی محلوں میں عام ہیں، اگر ہم ان پر بات نہیں کریں گے تو کیا صرف خبریں دیکھیں گے۔
واضح رہے ڈرامہ سیریل ’دل نا امید تو نہیں‘‘ میں بچوں کے جنسی استحصال پر بات کی گئی ہے اور یمنیٰ زیدی نے ایک جسم فروش لڑکی کا کردار ادا کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔