- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600روپے کمی
- دوسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان
- پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افغان شہریوں کیلیے خصوصی سہولت کاونٹر قائم
- ہندو طالبہ کی مسلم ہم جماعت کیساتھ ڈانس کی ویڈیو پر انتہا پسند ہندوؤں کا ہنگامہ
- رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا اعلان
- ڈسکہ الیکشن کو نوشتہ دیوار سمجھیے
- پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
- جاپانی سفیر نے پاکستان کو سفر کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا
- پی ڈی ایم: الیکشن سے پہلے سلیکشن
- پی سی بی کے دوملازمین کورونا وائرس کا شکارہونے کے بعد انتقال کرگئے
- امریکا میں گرفتاری کے دوران پولیس فائرنگ سے سیاہ فام نوجوان ہلاک
- این سی او سی اجلاس؛ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ موخر
- جس کی طاقت ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے اس نے لندن سے انہیں شکست دی، مریم نواز
- ایران کے جوہری پلانٹ پر اسرائیل کا سائبر حملہ
- جہانگیر ترین سے ملکی و غیر ملکی جائیدادوں اور مشینری کی خریداری کا ریکارڈ طلب
- بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی، راناثناء اللہ
- تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی نظر بند
- اولڈ ایج ہومز میں مقیم بزرگ شہری ویکسی نیشن سے محروم
- کراچی میں 3 بچوں کی ہلاکت پر شوہر نے بیوی پر قتل کا مقدمہ درج کرادیا
- اسامہ ستی قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعات خارج
سینیٹ انتخابات؛ سندھ میں تحریک انصاف شدید مشکلات کا شکار

ایم کیو ایم رہنماؤں کی کچھ مصروفیت تھیں اس لیے وہ لوگ نہیں آسکے، علی زیدی فوٹو: فائل
کراچی: سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں سندھ سے پاکستان تحریک انصاف کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما مولوی محمود نے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تھا۔ جس میں اپنی جماعت کے ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا۔
ایک رکن اسمبلی کی عدم شرکت
ظہرانے میں گھوٹکی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شہریار شر نے شرکت نہیں کی، ان کا تحریک انصاف کے کسی رہنما یا رکن سے بھی رابطہ نہیں۔
ہم حلف کس بات کا اٹھائیں؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہرانے کے دوران ایک رکن اسمبلی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم حلف کس بات کا اٹھائیں، ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے، اگر یہ شک والا معاملہ رہا تو ووٹ نہیں دوں گا۔
ایم کیو ایم کی بھی شرکت سے معذرت
اس ظہرانے کی دعوت ایم کیو ایم پاکستان کو بھی دی گئی تھی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے ظہرانے میں شرکت کی حامی بھری تھی۔ اسد عمر اور تحریک انصاف کی مقامی قیادت ایم کیو ایم کے ارکان کا انتظار کرتی رہ گئی لیکن وہ نہ آئے۔ بعد میں ان کی جانب سے ظہرانے میں شرکت سے معذرت کرلی گئی۔
ایم کیو ایم کی عدم شرکت پر وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم سے ملاقات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ان لوگوں کی کچھ مصروفیت تھیں اس لیے وہ لوگ نہیں آسکے۔
ایم کیو ایم کو ہارس ٹریڈنگ کا خطرہ
دوسری جانب ایم کیو ایم نے ہارس ٹریڈنگ کے خطرے کے پیش نظر اراکین اسمبلی کو اپنی نقل و حرکت سینیٹ انتخابات تک محدود کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہیں کراچی بلا لیا ہے، اراکین اسمبلی کو 3 روز تک کراچی میں مخصوص مقامات پر ٹھہرایا جائے گا، تمام اراکین اسمبلی ووٹ ڈالنے ایک ساتھ اسمبلی پہنچیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے، ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے بھی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ میں پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز میں متحدہ رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی 2 نشستوں کے لئے اپنے امیدوار دستبردار کرانے کو تیار ہیں لیکن متحدہ کو بھی یوسف رضا گیلانی والی نشست پر مدد کرنا ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔