- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
امریکا میں تیسری کورونا ویکسین کی منظوری
واشنگٹن: امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی نے فائزر اور میڈورنا کے بعد جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے استعمال کی بھی منظوری دے دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی ‘جانسن اینڈ جانسن’ کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اس سے قبل امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ کے ادارے نے ‘فائزر’ اور ‘موڈرنا’ کی کورونا ویکسنز کی بھی منظوری دی تھی۔
اس وقت دنیا بھر میں چین، امریکا، روس اور برطانیہ کی تیار کردہ 5 سے زائد ویکسنز لگائی جارہی ہیں تاہم ان سب پر جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کو اس لحاظ سے فوقیت حاصل ہے کہ جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین صرف ایک ٹیکے پر مشتمل ہے۔
یہ خبر پڑھیں : امریکا میں ایف ڈی اے نے ایک اور کورونا ویکسین کی منظوری دیدی
دیگر کورونا ویکسین کے برعکس جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی صرف ایک ٹیکہ ہونے کی وجہ سے ویکسی نیشن میں آسانی ہوگی اور اسی وجہ سے اکثر ممالک جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کو اہمیت دے رہے ہیں۔
امریکی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کے ٹرائل 3 براعظموں میں کیے گئے، ٹرائل کے دوران ویکسین لوگوں کو اسپتال میں داخلے سے بچانے، شدید بیمار ہونے اور وائرس سے ہلاکت کے خلاف 85 فی صد تک موؐثر پایا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : امریکی ادارے ’ایف ڈی اے‘ نے فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دیدی
جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسین ان ممالک میں بھی کار آمد ثابت ہوئی ہے جہاں جنوبی افریقا میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی شکل تیزی سے پھیل رہی ہے۔
جانسن اینڈ جانسن نے آئندہ ماہ کے اختتام تک امریکا کو ویکسین کی دو کروڑ خوراک مہیا کرنے کی امید ظاہر کی ہے جب کہ موسمِ گرما تک 10 کروڑ ٹیکے دستیاب ہوں گے۔
جانسن اینڈ جانسن نے عالمی ادارہٗ صحت اور یورپی ممالک سے بھی ویکسین کی منظوری کے لیے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔