- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
حفیظ شیخ جیتیں گے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی، شیخ رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم سے درخواست کی ہے کہ حفیظ شیخ سینیٹ کی سیٹ جیتیں گے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے سینیٹ میں امیدوار یوسف رضا گیلانی نے ترک صدر کی اہلیہ کا قیمتی ہار خزانے میں جمع کرانے کے بجائے بیوی کو دے دیا، انہوں نے آصف زرداری کی کرپشن کو چھپانے کیلئے قربانی دی، جب کہ حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو بہتر کیا، ملک کی اکانومی کواٹھایا اور 20 ارب کے کرنٹ خسارے کو سرپلس کردیا، آج ساری عرب دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، امریکا اور چین کے ساتھ ہمارے تاریخی اور بہتر تعلقات ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے، یقین ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ جیتیں گے، ایم کیوایم پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت اور عمران خان کی اتحادی ہے، انہیں معلوم ہے کہ انہوں نے کیا فیصلہ کرنا ہے، مجھے امید ہے ایم کیو ایم بھی حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان 2012 سے ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ تھا، لیکن اب فیٹف کے27 میں سے 23 نکات پورے ہوگئے ہیں، وزارت داخلہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، راوں سال ایف اے ٹی ایف کےمزید 3 نکات بھی پورے ہوجائیں گے اور پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے بھی نکل آئے گا، فوج اور حکومت کا ایک دوسرے کا ساتھ کسی بھی ملک کو چلانے کے لئے ضروری ہوتا ہے، پاکستان کا آج دنیا میں اہم رول اور نام ہے، پاکستان فوج کی کامیابیوں کی وجہ سے 42 ممالک کی تربیتی ورکشاپس ہوئیں۔ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اس کیلئےضروری ہے کہ کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کی جائے، اور بھارت آرٹیکل 370 کو واپس لے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم سے درخواست ہے کہ اپنےاحتجاج کو 2 ،4 دن آگے لے جائیں، جب تک قانون کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہماری طرف سے ان کو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، وہ جب تک ٹھہرناچاہیں ٹھہریں، ہم پانی اوردیگر بندوبست کریں گے، حمزہ شہباز رہا بھی ہو گئے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے لئے 70 سے 80 ہزار لوگوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانی دی، فوج نےاتنی جانیں دیں ہیں تو ملک چل رہا ہے، شمالی وزیر ستان اور پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچیں گے ، بارہ کہو واقعےمیں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیں گے،آئی جی کو ہدایت کررہاہوں کہ بارہ کہوواقعےمیں ملوث ملزم کوجلد گرفتارکریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔