- ایران کے جوہری پلانٹ پر اسرائیل کا سائبر حملہ
- جہانگیر ترین سے ملکی و غیر ملکی جائیدادوں اور مشینری کی خریداری کا ریکارڈ طلب
- بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی، راناثناء اللہ
- تحریک لبیک پاکستان کا 20 اپریل کو ناموس رسالت ﷺ مارچ کا اعلان
- اولڈ ایج ہومز میں مقیم بزرگ شہری ویکسی نیشن سے محروم
- کراچی میں 3 بچوں کی ہلاکت پر شوہر نے بیوی پر قتل کا مقدمہ درج کرادیا
- اسامہ ستی قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعات خارج
- سمندرپار پاکستانیوں نے مسلسل دس ماہ 2 ارب ڈالر بھیج کر تمام ریکارڈ توڑ دیے، وزیراعظم
- ریٹائرڈ پولیس افسر 18 برس سے پنشن اور مراعات سے محروم
- پاکستان امیدوں کا پروٹیز محل ڈھانے کو بیتاب
- پی سی بی کاہال آف فیم متعارف،عمران خان شامل
- پاکستان کے تینوں ریسلرز کو مات، اولمپکس میں شرکت کا خواب چکنا چور
- پی سی بی نے ایشیا کپ کے اگلے برس تک ملتوی ہونے کی تصدیق کردی
- دفاع اور گیس پائپ لائنز راہداریاں؛ روس کی پاکستان کو ہر طرح کے تعاون کی پیشکش
- ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی یکم سے 9 اکتوبر تک ڈھاکہ میں ہوگی
- دنیا کی سب سے عمررسیدہ آفس مینیجر، 90 سالہ خاتون
- گھریلو، معاشی اور معاشرتی ذمے داریاں خواتین کو دل کا مریض بنارہی ہیں
- فیس بک نے گروپ کمٹنس کےلیے اپ اور ڈاؤن ووٹ کی آزمائش شروع کردی
- جہانگیر ترین کی 40 سے زائد ارکان کو افطار ڈنر پر بلانے کی تیاریاں
- قابلیت سے ہٹ کر تعیناتیاں بیوروکریسی کی رکاوٹوں کا سبب بن گئیں
اسرائيلی مال بردار بحری جہاز پر پراسرار دھماکا

جہاز کو مرمت کے لیے دبئی ایئرپورٹ پر لنگر انداز کیا گیا ہے، فوٹو : اے ایف پی
دبئی: خلیج عمان میں اسرائیل کے ایک مال بردار بحری جہاز میں پُراسرار دھماکا ہوا ہے تاہم حیران کن طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خليج عمان ميں اسرائيل کا ايک مال بردار بحری جہاز اپنی منزل کی جانب رواں تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیل کے ایم وی ہیلیوس رائے نامی بحری جہاز کو دھماکے کے بعد دبئی کی بندرگاہ پر مرمت کے لیے لنگر انداز کیا گیا ہے جہاں مرمت کا کام جاری ہے تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے بحری جہاز میں دھماکے سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آٰیا تاہم امريکی دفاعی اہلکاروں کا دعویٰ ہے کہ یہ دھماکا يا ممکنہ حملہ بھی ہوسکتا ہے جیسا کہ ماضی میں ایران نے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ 2019 ميں بھی خليج عمان ميں آئل ٹينکرز پر حملے ہوئے تھے، جن کا الزام ايران پر عائد کيا گيا تھا۔ تاہم ايران نے ان حملوں سے قطعی لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔