- پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 33 فیصد کم ہو گیا
- وزیراعظم کا ایک لاکھ 55 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم
- جمہوریت پرشبِ خون، فوج کی فائرنگ سے مزید82 مظاہرین ہلاک
- بلاول نے پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظرنہیں آیا
- محمد بن سلمان کا حرمین شریفین میں تراویح کی رکعتیں نصف کرنے کا حکم
- فواد چوہدری کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ
- پشاور میں سکھ تاجروں کو افغانستان کے نمبرز سے بھتے کی کالز آنے لگیں
- انڈونیشیا ؛ زلزلے کے شدید جھٹکوں میں 1300 عمارتیں منہدم اور 8 افراد ہلاک
- آئی فون کا مفید فیچرجو اب تک آپ کی نظروں سے اوجھل ہے
- بھارت کے تربیت یافتہ جیب کترے بندروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی
- پلاسٹک آلودگی کا اصل مقام بتانے والی ایپ
- یوسف رضا گیلانی کی پارٹی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش
- متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون خلانورد ناسا پروگرام کے لیے منتخب
- پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری
- ایران میں یورینیئم افزودگی کے دوران جوہری پلانٹ میں حادثہ
- حکومت قانون کی بالا دستی کی جنگ لڑ رہی ہے، وزیراعظم
- یمن میں اتحادی فوج اور جنگجوؤں میں جھڑپ، 50 سے زائد ہلاکتیں
- صومالیہ میں گورنر پر خودکش حملے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- رواں برس زکوٰة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر
آج تک تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں کل کا کچھ نہیں پتا! ایم کیوایم
ایم کیو ایم نے تحریک انصاف سندھ کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت نہیں کی(فوٹو، فائل)
کراچی: ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے ظہرانے میں عدم شرکت پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف سے مسلسل ناراض ہے کیوں کہ 3 سال میں وفاقی حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا جس پر ظہرانے میں شرکت نہیں کی تاہم گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابط کمیٹی کی جانب سے مشاورتی اجلاسمیں حتمی طور پر فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ذرائع کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت پر سندھ میں 2 سینیٹ کی نشستوں کی پیشکش کی ہے تاہم ایم کیو ایم ابھی اس حوالے سے فیصلہ کرنے میں احتیاط کا مظاہرہ کررہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: سینیٹ انتخابات؛ سندھ میں تحریک انصاف شدید مشکلات کا شکار
کنور نوید نے کہا کہ آج تک تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن کل کا کچھ نہیں پتا۔ انہوں وضاحت کی ظہرانے کا دعوت نامہ تاخیر سے ملا ہماری کوئی ناراضگی نہیں جبکہ عامر خان نے ایک اجلاس میں کہا کہ ایم کیو ایم کے 7 ووٹ بڑی سیاسی جماعتوں کے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ رابط کمیٹی کے اجلاس کے بعد فیصلہ کریں گے۔
ایم کیو ایم ارکان کی گورنر سندھ سے ملاقات
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی اور گورنر سندھ کو اراکین اسمبلی کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔ایم کیو ایم کے وفد میں رکن اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری شامل تھے۔
ایم کیو ایم کے وفد نے گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے اراکین اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے، ان حالات میں سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش ہے۔
گورنر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وفد نے گورنر سندھ کو اراکین اسمبلی کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا اوروفد نے گورنر سندھ کو وزیرِاعظم تک پیغام پہنچانے کی درخواست کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔