ایران کا پابندیاں ختم ہونے سے پہلے جوہری معاہدے پر مذاکرات سے انکار

ویب ڈیسک  پير 1 مارچ 2021
 امریکا اور یورپی ممالک کے حالیہ بیانات کے بعد بات چیت  کی کوئی گنجائش نہیں رہی، ترجمان دفتر خارجہ(فوٹو، فائل)

امریکا اور یورپی ممالک کے حالیہ بیانات کے بعد بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں رہی، ترجمان دفتر خارجہ(فوٹو، فائل)

تہران: ایران نے پابندیاں ختم ہونے سے پہلے جوہری معاہدے پر غیر رسمی بات چیت سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق اتوار کو ایران کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یک طرفہ پابندیاں ختم ہونے تک 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے امریکا اور یورپی ممالک سے غیر رسمی بات چیت کا آغازنہیں ہوسکتا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور تین بڑے یورپی ممالک کے حالیہ بیانات کے بعد ہمارا خیال ہے کہ اس سلسلے میں اب کسی ایسی غیر رسمی بات چیت  کی کوئی گنجائش نہیں رہی، جس کی تجویز یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف کی جانب سے دی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔