سینیئراداکاراعجازدرانی 88 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

قیصر افتخار / ویب ڈیسک  پير 1 مارچ 2021
اعجازدرانی نے فلموں میں شاندار کردارنبھائے۔

اعجازدرانی نے فلموں میں شاندار کردارنبھائے۔

 لاہور: ماضی کے معروف اداکار، ہدایت کاراورپروڈیوسراعجازدرانی 88 برس کی عمر میں شدید علالت کے بعد اپنی رہائش گاہ پرعلی الصبح انتقال کرگئے۔

ماضی کے معروف اداکار، ہدایت کاراورپروڈیوسراعجازدرانی 88 برس کی عمرمیں شدید علالت کے بعد اپنی رہائش گاہ پر علی الصبح انتقال کرگئے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کا مایہ نازخوبصورت اور لوگوں کے دلوں پرراج کرنے والا اداکار، ہدایت کاراورپروڈیوسراعجاز درانی جنہوں نے 1935 میں جلال پورجٹاں گجرات میں آنکھ کھولی، قیام پاکستان کے بعد 1956 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔

اعجازدرانی ایک سے بڑھ کرایک فلم میں پسندیدہ ہیرو کا کردارنبھاتے ہوئے پاکستانی فلمی دنیا کے ڈائمنڈ جوبلی فلم کا خطاب اپنے نام کیا، اعجازدرانی نے فلموں میں شاندارکردارنبھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں ہیر رانجھا، زرقا، ضدی، شعلے، لاکھوں میں ایک، بدنام، دوراستے، دلاں دے سودے اورشہید شامل ہیں۔

اعجازدرانی نے پہلے 1959 میں معروف گلوکارہ نورجہاں سے شادی کی جن میں سے ان کی تین بیٹیاں ہیں، اس کے بعد انہوں نے ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم کے ساتھ بھی ان کی کامیاب جوڑی رہی، اوراب ان کی شادی ہدایت کار شریف نیئر کی بیٹی کے ساتھ ہوئی تھی۔ اعجازدرانی پاکستان فلم پروڈیوسرایسوسی ایشن کے وائس پریزیڈینٹ بھی رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔