- کوئٹہ میں رمضان قریب آتے ہی مہنگائی میں اضافہ، تاحال سستا بازار نہیں لگایا جاسکا
- طالبان نے ترکی سمٹ میں شرکت سے انکار کردیا
- شام نے اپنے ہی شہریوں پر کلورین بم گرائے، رپورٹ
- کیا دھوپ میں اضافہ، کووِڈ 19 سے اموات میں کمی کی وجہ ہے؟
- تیونس ؛ ہوائی جہاز میں خواتین مسافروں کی ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل
- قرنطینہ میں بوریت کا علاج... کاغذ کا گھوڑا
- کورونا وبا، ترقی پذیرممالک کیلئے ہنگامی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے، وزیراعظم
- حوثی باغیوں کے سعودی آئل ریفائنری پرڈرون حملے
- کراچی پولیس چیف کی شہر میں جرائم کے واقعات بڑھنے پر انوکھی منطق
- مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاورمیں ہوگا
- کپاس کی مجموعی پیداوارملکی تاریخ کی کم ترین سطح پرآگئی
- افریقی ملک جبوتی میں کشتی الٹنے سے 34 تارکین وطن ہلاک
- حکومت کا نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ
- مشترکہ مفادات کونسل کی مردم شماری نتائج جاری کرنے کی منظوری
- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600روپے کمی
- جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو بآسانی شکست دیکر سیریز برابر کردی
- پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افغان شہریوں کیلیے خصوصی سہولت کاونٹر قائم
- ہندو طالبہ کی مسلم ہم جماعت کیساتھ ڈانس کی ویڈیو پر انتہا پسند ہندوؤں کا ہنگامہ
- رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا اعلان
- ڈسکہ الیکشن کو نوشتہ دیوار سمجھیے
بھارت میں نوجوان نے رکشے پر گھر بنا کر سب کو حیران کردیا

بزنس ٹائیکون دیو آنند مہندرا نے نوجوان کی مہارت کو سراہا، فوٹو : بھارتی میڈیا
چینائی: بھارت میں 24 سالہ پربھو نے رکشے پر ایک پورٹیبل گھر بناکر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
بھارتی ریاست تمل ناڈو میں 24 سالہ آرکیٹیکچر پربھو نے حیرت انگیز مہارت اور ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے رکشے کی چھت پر ایک گھر بنا دیا۔ گزشتہ برس تیار کیے گئے اس گھر کی شہرت سوشل میڈیا پر ہوئی تو بزنس ٹائیکون دیو آنند بھی حیران رہ گئے۔
پربھو کے رکشے پر بنائے گئے گھر میں بیڈروم، کیچن، ٹوائلٹ، باتھ ٹب اور کام کرنے کی جگہ بھی ہے جب کہ 250 لٹر پانی کی ٹینکی بھی ہے۔ بجلی کے لیے سولر پینل بھی لگایا گیا ہے اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی لاگت محض ایک لاکھ روپے ہے۔
پربھو اپنے اس پروجیکٹ کے ذریعے رہائش کے لیے کم جگہ اور کم لاگت سے تیار کردہ گھروں کی تشہیر چاہتے ہیں جس کی بڑے شہروں میں شدید ضرورت ہے اور کم آمدنی والے افراد کے لیے یہ کسی نعمت سے کم نہیں۔
پربھو کے اس پروجیکٹ کو بزنس ٹائیکون دیو آنند مہندرا نے دیکھا تو تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور پربھو کی رکشے والے گھر کے ساتھ تصویر ٹویٹ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پربھو کی بھی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا کیوں کہ بزنس ٹائیکون مہندرا نوجوان آرکیٹیکچر سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کرچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔