سلمان خان نے گلوکار میکا سنگھ کی راتوں کی نیند اڑادی

ویب ڈیسک  پير 1 مارچ 2021
گلوکار میکا سنگھ نے سلمان خان کی متعدد فلموں میں گلوکاری کی ہے۔ فوٹو : فائل

گلوکار میکا سنگھ نے سلمان خان کی متعدد فلموں میں گلوکاری کی ہے۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے مذاق نے ان کی راتوں کی نیند اڑادی تھی۔

بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ایک شو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے ایک چھوٹے سے مذاق نے ان کی راتوں کی نیند اڑادی تھی، میکا سنگھ نے کہا کہ سلمان خان کی عادت ہے کہ وہ کسی بھی وقت کال کرلیتے ہیں چاہے رات کا ایک ہو یا 4، اسی طرح ایک رات سلمان خان نے کال کی جو میرے لیے کافی حیران کن بات تھی۔

میکا سنگھ نے کہا کہ میں ان دنوں سلمان خان کی ایک فلم کے لیے گانے ریکارڈ کرارہا تھا لہذا سلمان خان نے مجھے کال کرکے کہا کہ میکا جو گانا تم نے فلم کے لیے ریکارڈ کرایاتھا میں نے بھی وہی گانا ریکارڈ کرادیا ہے لہذا اب تیرا گانا تو گیا۔

بھارتی گلوکار نے کہا سلمان خان کی بات سن کر میں پریشان ہوگیا کیوں کہ سب جانتے ہیں اگر سلمان خان نے گانا ریکارڈ کرادیا تو پھر میرا گانا کوئی نہیں سنتا تھا لہذا مجھے پوری رات نیند نہیں آئی، اگلی صبح فوراً کمپوزر کو کال کی تو پتا چلا کہ سلمان خان نے میرے ساتھ مذاق کیا تھا، انہوں نے کوئی گانا ریکارڈ نہیں کرایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔