ملکی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ

بزنس رپورٹر  پير 1 مارچ 2021
سونے کی قیمت 50 روپے اضافے سے 1 لاکھ 8 ہزار 250 روپے ہوگئی . (فوٹو، فائل)

سونے کی قیمت 50 روپے اضافے سے 1 لاکھ 8 ہزار 250 روپے ہوگئی . (فوٹو، فائل)

 کراچی: عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1743 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 50 روپے اضافے سے 1 لاکھ 8 ہزار 250، دس گرام سونے کی قیمت 43روپے اضافے سے 92 ہزار807روپے رہی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 1380روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔