- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
قطر میں پاکستانی افرادی قوت کو دگنا کریں گے، قونصل جنرل
کراچی: قطر کے قونصل جنرل مشال الانصاری نے کہا ہے کہ آئندہ برسوں میں قطر میں پاکستانی افرادی قوت کو دگنا کردیں گے، پاکستان کے ساتھ ہونے والے ایل این جی معاہدے سے دونوں برادر ممالک کے تجارتی تعلقا ت مزید مستحکم ہوں گے۔
یہ بات انہوں ںے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قونصل جنرل نے کہا کہ ایل این جی کے تاریخی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل طے ہوا ہے، علاوہ ازیں زراعت، خوراک، دفاع اور مختلف صنعتی شعبوں میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قطرمیں پاکستانیوں کی زیر ملکیت صنعتو ں میں اضافہ ہورہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی پیداوار، جے ایف 17 طیاروں کی پیداوار، دفاعی تربیت اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے متعدد مشترکہ منصوبوں پر کام جاری ہے۔
یہ پڑھیں : پاکستان کا قطر سے ایل این جی کی قیمت میں کمی کا معاہدہ، 316 ملین ڈالر بچت
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کی عائد کردہ پابندیاں ختم ہونے سے ہمیں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی تاہم پابندیوں کے اس دور میں ہم نے بہت کچھ سیکھا اور خصوصاً خوراک کے شعبے میں کئی غیر معمولی منصوبے تکمیل کو پہنچے، سال 2022ء کے ورلڈ کپ کے لیے قطر کی تیاریاں جاری ہیں اور کورونا وبا کے باوجود ہم اس میگا ایونٹ کے لیے تیار ہیں۔
قطری قونصل جنرل نے کہا کہ ہم نے کورونا وبا کے باجود پاکستان کے لیے سفری مراعات برقرار رکھیں، ہماری ویزا پالیسی بھی اسی دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے، قطر میں ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ہنرمند اور غیر ہنرمند کام کررہے ہیں اور آئندہ برسوں میں اس تعداد کو د گنا کردیا جائے گا۔
صدر کاٹی سلیم الزماں کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ ہونے والے ایل این جی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان میں صنعتوں کے لیے گیس کی فراہمی بقاء کا مسئلہ بن چکی تھی جبکہ ان حالات میں اس معاہدے سے ہماری لائف لائن بحال ہوجائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔