سینیٹ الیکشن؛ بلوچستان میں حکومتی اتحاد کی اپوزیشن کو 4 نشستیں دینے پیش کش 

ویب ڈیسک  پير 1 مارچ 2021
حکومت نے اگر اپوزیشن کی پیش کش کو نہ مانا تو نقصان حکومت کا ہوگا، اپوزیشن رہنماء ۔ فوٹو : فائل

حکومت نے اگر اپوزیشن کی پیش کش کو نہ مانا تو نقصان حکومت کا ہوگا، اپوزیشن رہنماء ۔ فوٹو : فائل

 کوئٹہ: بلوچستان میں حکومتی اتحاد کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کو 4 نشستیں دینے پیش کش کی گئی ہے جب کہ اپوزیشن 5 نشستوں کے لئے ڈٹ گئی۔

سینیٹ انتخابات جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، حکومتی اور اپوزیشن رہنماوٴں کے رابطوں میں تیزی آگئی ہے، اس حوالے سے بلوچستان میں حکومتی اتحاد کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کو 4 نشستیں دینے پیش کش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ بلوچستان میں سینیٹ الیکشن کی گہما گہمی، سیاسی رابطوں میں تیزی

دوسری جانب اپوزیشن 5 نشستوں کے لئے ڈٹ گئی ہے اور 5 سیٹیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اگر اپوزیشن کی پیش کش کو نہ مانا تو نقصان حکومت کا ہوگا۔

واضح رہے اپوزیشن کی جانب سے ایک خاتون اورایک ٹیکنو کریٹس اور 3 جنرل نشستوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔