ویڈیوز شیئرنگ ایپ ’’ لائیکی‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ، پاکستان میں چوتھے نمبر پر آگئی

بزنس رپورٹر  منگل 2 مارچ 2021
Likee نے ملک بھر میں 10ویں پوزیشن سے موجودہ پوزیشن ایک ماہ سے بھی کم مدت میں حاصل کی ہے (فوٹو : فائل)

Likee نے ملک بھر میں 10ویں پوزیشن سے موجودہ پوزیشن ایک ماہ سے بھی کم مدت میں حاصل کی ہے (فوٹو : فائل)

 کراچی: ویڈیوز شیئرنگ ایپ ’’ لائیکی‘‘ عوامی مقبولیت کے سبب پاکستان میں چوتھے نمبر پر آگئی۔

مختصر ویڈیوز شیئرنگ ایپ لائیکی پاکستان میں بھی تیزی سے مقبول ہونے لگی، حال ہی میں اس کی رینکنگ میں 14 درجے بہتری آئی ہے۔ موبائل ڈیٹا اور تجزیہ کرنے والے عالمی ادارے App Annie کے مطابق گوگل پلے اسٹور سے Likee ڈاؤن لوڈز کی بڑھتی ہوئی تعداد نے اسے پاکستان میں مقبول ترین ایپس میں چوتھے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

لائیکی نے ملک بھر میں 10ویں سر فہرست پوزیشن سے موجودہ پوزیشن گزشتہ ایک ماہ سے بھی کم مدت میں حاصل کی ہے۔ لائیکی ایپ نہ صرف ملک بھر میں مقبولیت حاصل کررہی ہے بلکہ شارٹ ویڈیوز بنانے اور انہیں شیئر کرنے کے حوالے سے یہ لوگوں کی ترجیح بنتی جارہی ہے۔

لائیکی ایپ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں ڈاؤن لوڈ کی جانے والی چند سرفہرست ایپ میں شمار کیے جانے پر انتہائی خوش ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔