فلپ مورس پاکستان کو دو کیٹگریز میں ایوارڈز تفویض

بزنس رپورٹر  منگل 2 مارچ 2021
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 کراچی: فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ کی خدمات کو نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کے 13ویں سالانہ کارپوریٹ سماجی ذمے داری ایوارڈ 2021 میں تسلیم کیا گیا۔

فلپ مورس(پاکستان) لمیٹیڈ کو جمعرات کو اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں دو کیٹیگریز  ملازمین کی رضاکارانہ خدمات اورویسٹ منجمنٹ کی کٹیگری میں  ایوارڈز کا فاتح قرار دیا گیا۔

کووڈ-19 کے بعد جب معاشی بوجھ پڑا تو فلپ مورس انٹرنیشنل کے ملازمین کی جانب سے عالمی سطح پر اٹھائے گئے اقدام ‘Projects with a heart’ کے تحت فلپ مورس (پاکستان) لمیٹیڈ کے ملازمین نے رضاکارانہ بنیادوں پر شہری علاقوں سے لے کر چارسدہ، منگا اور گھوٹکی جیسے دور دراز علاقوں سمیت پاکستان بھر میں ضرورت مند افراد کی راشن، حفظان صحت اور طبی ضوریات کو پورا کرنے میں مدد کی۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔