ترک اداکار کی عمران عباس کے ساتھ ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 2 مارچ 2021
 ’’اللہ پاکستان اور ترکی کا بھائی چارہ اسی طرح قائم رکھے‘‘، عمران عباس

’’اللہ پاکستان اور ترکی کا بھائی چارہ اسی طرح قائم رکھے‘‘، عمران عباس

ترک اداکار جلال آل کی پاکستانی اداکار عمران عباس کے ہمراہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اسلامی تاریخ پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے بعد دونوں ممالک کے فنکاروں میں قربت دیکھنے میں آئی ہے جہاں ڈرامے میں مختلف کردار ادا کرنے والے ترک اداکاروں نے پاکستان کا دورہ کیا وہیں پاکستان کے نامور فنکاروں نے بھی ترکی کا دورہ کیا۔

گزشتہ سال پاکستان کے کامیاب ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم‘ ہو میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے پچھلے ماہ ترکی کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اداکارہ ریما خان سمیت دیگر اداکار موجود تھے۔ اس موقع پر ریما نے ترک اداکار جلال آل کے ہمراہ پاکستانی گیت بھی گنگنایا۔


View this post on Instagram

A post shared by (@imranabbas.official)

پاکستانی اداکار عمران عباس  نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی۔ کیپشن میں اداکار نے لکھا ’’اللہ پاکستان اور ترکی کا بھائی چارہ اسی طرح قائم ودائم رکھے‘‘۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ترک اداکار جلال آل کا پاکستانیوں کے نام محبت بھرا پیغام

ویڈیو میں عمران عباس اور ارطغرل غازی میں کمانڈرعبدالرحمان  کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل گاڑی میں ایک ساتھ سفر کررہے ہیں اس موقع پر دونوں  نے ملکر ’دل دل پاکستان‘ گایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔