جمائما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی بولڈ تصویر پر تنقید

ویب ڈیسک  منگل 2 مارچ 2021
’نہ ہم روکیں نہ تو رکو، پیار کی راہ میں لے چلو‘‘، اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ

’نہ ہم روکیں نہ تو رکو، پیار کی راہ میں لے چلو‘‘، اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ

عمران خان کی بائیوگرافی میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز کو صارفین نے بولڈ تصویر پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان کو 1992 کے آئی سی سی ورلڈکپ میں چیمپئن بنانے والے کپتان عمران خان کی بائیوگرامی ’’کپتان‘‘ میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا کردار ادا کرنے والی کشمیری نژاد امریکی ماڈل واداکارہ سعیدہ امتیاز نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصویر ڈالی تو صارفین نے انہیں بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں گانے کے بول شیئر کیے جو کچھ یوں ہیں ’’نہ ہم روکیں نہ تو رکو ۔ ۔ ۔ پیار کی راہ میں لے چلو‘‘۔

سعیدہ امیتاز 2018 میں بننے والی جاوید شیخ کی فلم ’وجود‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا وہ اس کے علاوہ 2017 میں بننے والی فلم ’راستہ‘‘، ’’ری ڈرم‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔