اسلام آباد میں سعودی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے شہری جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 2 مارچ 2021
جاں بحق موٹرسائیکل سوار محمد عرفان فرنیچر کاکام کرتاتھا، پولیس فوٹو: فائل

جاں بحق موٹرسائیکل سوار محمد عرفان فرنیچر کاکام کرتاتھا، پولیس فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سعودی سفارت کار کی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی حدود میں سعودی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے پمز اسپتال منتقل جب کہ گاڑی میں سوار شخس کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فرنیچر کاکام کرتاتھا، گاڑی میں سوار سفارت کار فیصل بن تراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ فیصل ب تراد سعودی سفارتخانہ میں انٹرن شپ ایمبیسیڈرہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔