متحدہ عرب امارات کے پہلے ایلچی اسرائیل پہنچ گئے

ویب ڈیسک  منگل 2 مارچ 2021

یروشلم: اسرائیل کے لیے متحدہ عرب امارات کے پہلے ایلچی محمد الخاجہ یروشلم پہنچ گئے اور ایک تقریب میں صدر ریون کو اپنی اسناد پیش کیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے صدر سے باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات سے آنے والے پہلے ایلچی نے ملاقات کی اور اپنی اسناد پیش کیں۔ محمد الخاجہ تین روز تک قیام کریں گے اور اماراتی سفارت خانے کے لیے جگہ کا انتخاب کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :  امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ،سفارتی تعلقات قائم کرنے کا عہد

اسرائیل پہنچنے پر اماراتی ایلچی کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور  اسرائیلی وزیر خارجہ جابے اشکیناز نے بھی محمد الخاجہ سے خصوصی ملاقات میں یو اے ای کے اسرائیل میں پہلے سفارت خانے کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں اماراتی ایلچی نے ایک تقریب میں اپنی اسناد اسرائیلی صدر ریوین رولین کو پیش کیں، دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ سفارت خانے کے قیام کے بعد پہلے باضابطہ سفیر بھی محمد الخاجہ ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیں : متحدہ عرب امارات کا اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ 

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ گزشتہ برس 15 ستمبرکو اُس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔