سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

اسٹاف رپورٹر  منگل 2 مارچ 2021
سونے کی فی تولہ قیمت میں عالمی و مقامی سطح پر بڑی کمی آئی ہے(فوٹو، فائل)

سونے کی فی تولہ قیمت میں عالمی و مقامی سطح پر بڑی کمی آئی ہے(فوٹو، فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 13ڈالرکی کمی سے 1730ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1050روپے اور 900روپے کی کمی واقع ہوئی۔

اس کمی کے نتیجے میں  کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد،،راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 107200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 91907روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1380روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 1183روپے 12پیسے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔