کراچی کنگز نے فیلڈنگ کوچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی

اسٹاف رپورٹر  منگل 2 مارچ 2021
کراچی کنگ نے اپنے فیلڈںگ کوچ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی کنگ نے اپنے فیلڈںگ کوچ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: کراچی کنگز نے اپنے فیلڈنگ کوچ کامران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی. 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کے بعد دو کھلاڑیوں سمیت تین افراد کے کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی، ایک کرکٹر کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے۔

یہ خبر بھی دیکھیے: پی ایس ایل کا بائیو سیکیور ببل ’’اِن سیکیور‘‘ بن گیا

کراچی کنگز نے بعدازاں اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایس ایل میں مثبت آنے والوں میں سے صرف ایک کا تعلق کراچی کنگز سے ہیں۔ ہمارے فیلڈنگ کوچ کامران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔