- افغانستان میں گیارہ ستمبر سے فوجی انخلا شروع ہوجائے گا، امریکی صدر
- رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج ملک بھر میں پہلا روزہ
- پرنس فلپ خلائی مخلوق اوراڑن طشتریوں کے شیدائی تھے
- سندھ کے چھ شہروں کیلیے 250 ہائبرڈ الیکٹرک بسیں خریدنے کی منظوری
- 20 فیصد پاکستانی امرا 50 فیصد ملکی آمدن کے مالک، رپورٹ
- کراچی بندرگاہ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن پکڑی گئی
- گواہ منحرف ہوگیا، عزیر بلوچ 15 ویں مقدمہ سے بھی بری
- حب میں فٹبال میچ کے دوران دھماکا، 12 افراد زخمی
- زمین پر قدیم زندگی کے خاتمے کے مزید ثبوت پاکستان اور چین سے دریافت
- رمضان میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
- ڈبلیو ایچ او نے زندہ جانوروں سےکورونا جیسی مزید بیماریوں سے خبردار کردیا
- بھارتی نژاد خاتون اقوام متحدہ کی نئی سربراہ بننے کی دوڑمیں شامل
- سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 1500 روپے کی کمی
- جوہری مرکز پر حملے سے امریکا کیلیے صورتحال مزید خراب ہوجائے گی، ایران
- فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی
- وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات
- جسٹس فائز کیس کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد
- پیپلزپارٹی اوراے این پی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے، بات سننے کو تیار ہیں، فضل الرحمان
- احتجاج کی آڑمیں شرپسند عناصر کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم
- وزیراعلیٰ پنجاب کی پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت
پی ٹی آئی رکن نے ووٹ کا طریقہ پوچھا تو بتادیا اس میں غلط کیا ہے؟ علی حیدر گیلانی

مجھے نہیں پتا ویڈیو کس نے بنائی، ظاہر ہے ہم مخالف جماعت کے ارکان سے ہی ووٹ مانگیں گے اور مانگتے رہیں گے، پریس کانفرنس (فوٹو : فائل)
اسلام آباد: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی میرے بھی دوست ہیں، ایک رکن نے ووٹ ڈالنے کا طریقہ پوچھا اور میں نے بتادیا اس میں غلط کیا ہے؟
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد علی حیدر گیلانی نے شازیہ مری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں میرے ہی دوست مجھ سے بات کررہے ہیں، پی ٹی آئی کے اراکین میرے دوستوں نے مجھے بلایا میں نے ان سے ووٹ مانگا، قومی اسمبلی کے اراکین سے ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے، ظاہر ہے ہمیں اپنے اراکین سے تو ووٹ نہیں مانگنا ہم مخالف جماعت سے ہی ووٹ مانگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ویڈیو کس نے بنائی، ویڈیو میں موجود پی ٹی آئی کے رکن نے مجھ سے ووٹ ڈالنے کا طریقہ پوچھا اور میں نے بتادیا، اس میں کیا غلط ہے؟ میں دوبارہ بھی ووٹ مانگنے جاؤں گا، ہمارے خاندان کی تاریخ ہے کہ ہم نے کبھی ووٹ نہیں خریدا، ہم نے ہمیشہ محبت اور اخلاق کی بنیاد پر ووٹ حاصل کیا، ہمیں پورا یقین ہے کہ یوسف رضا گیلانی کل الیکشن جیتیں گے۔
یہ پڑھیں : سینیٹ الیکشن سے متعلق ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہم کافی عرصہ سے سیاست میں ہیں، ہمیں معلوم ہے کس طرح ووٹ مانگتے ہیں، ارکان اسمبلی سے ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے، عمران خان نے کس طرح ووٹ خرید کر ارکان اسمبلی کو پچاس پچاس کروڑ کے فنڈز دیے ہیں، الیکشن کمیشن اس پر نوٹس لے کہ عمران خان ارکان اسمبلی کو کس مد میں فنڈ دے رہے ہیں؟ میں نےکوئی غلط کام نہیں کیا، میرا ضمیر مطمئن ہے، یوسف رضا گیلانی کے انتخاب لڑنے سے پارلیمان کو عزت مل رہی ہے۔
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، پی ٹی آئی اراکین پوچھ رہے تھے انہیں نشان زدہ بیلٹ پیپر دئیے جائیں گے تو ان سے ان کا حق چھینا جارہا ہے جب کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دینا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی اراکین کہتے ہیں ملک کی معاشی تباہی کا ذمہ دار حفیظ شیخ ہے کیوں کہ حفیظ شیخ آئی ایم ایف کا نمائندہ اور پاکستان کی معیشت کا ہٹ مین ہے اس لیے ضمیر کی آواز پر سارے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مجھ سے کوئی حق چھینے تو کیا میں کچھ نہ کروں؟ اگر مجھے کہا جائے اور نشان والا بیلٹ پیپر دیا جائے کہ حفیظ شیخ کو ووٹ دو تو کیا میں ضمیر کے مطابق ووٹ ضائع کروں گا؟ کئی پی ٹی آئی کے اراکین نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں، اگر پہلے ہی کسی کو نشان لگا کر پرچی دی ہو تو وہ ووٹ کیسا ہوگا؟ اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے ہم الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کریں گے۔
۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔