خفیہ ویڈیو؛ تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلیے درخواست دائر کردی

ویب ڈیسک  منگل 2 مارچ 2021
گیلانی کے بیٹے نے والد کی جانب سے رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتایا اور اعتراف جرم بھی کیا، پی ٹی آئی ارکان (فوٹو : فائل)

گیلانی کے بیٹے نے والد کی جانب سے رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتایا اور اعتراف جرم بھی کیا، پی ٹی آئی ارکان (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: سینیٹ انتخابات سے متعلق علی رضا گیلانی کی ویڈیو وائرل ہونے پر تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کے لیے درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی رضا گیلانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سینیٹ الیکشن سے متعلق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے اور ضائع کرنے کا طریقہ بھی بتارہے ہیں۔ علی رضا نے ویڈیو اصلی ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

یہ پڑھیں : سینیٹ الیکشن سے متعلق ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی فرح حبیب اور کنول شوزب نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رکن نے ووٹ کا طریقہ پوچھا تو بتادیا اس میں غلط کیا ہے؟ علی حیدر گیلانی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی انتخابی عمل میں کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے بیٹے نے ان کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سمجھایا جس کا  علی حیدر گیلانی نے پریس کانفرنس میں اعتراف جرم بھی کیا۔

اسی سے متعلق : ووٹ مانگنا میرا حق ہے اسی لیے وزیراعظم سے بھی ووٹ مانگا، یوسف رضا گیلانی

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔