- پرنس فلپ خلائی مخلوق اوراڑن طشتریوں کے شیدائی تھے
- سندھ کے چھ شہروں کیلیے 250 ہائبرڈ الیکٹرک بسیں خریدنے کی منظوری
- 20 فیصد پاکستانی امرا ملکی آمدن کے 50 فیصد کے مالک، رپورٹ
- کراچی بندرگاہ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن پکڑی گئی
- گواہ منحرف ہوگیا، عزیر بلوچ 15 ویں مقدمہ سے بھی بری
- حب میں فٹبال میچ کے دوران دھماکا، 12 افراد زخمی
- زمین پر قدیم زندگی کے خاتمے کے مزید ثبوت پاکستان اور چین سے دریافت
- رمضان میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
- ڈبلیو ایچ او نے زندہ جانوروں سےکورونا جیسی مزید بیماریوں سے خبردار کردیا
- بھارتی نژاد خاتون اقوام متحدہ کی نئی سربراہ بننے کی دوڑمیں شامل
- سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 1500 روپے کی کمی
- جوہری مرکز پر حملے سے امریکا کیلیے صورتحال مزید خراب ہوجائے گی، ایران
- فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی
- وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات
- جسٹس فائز کیس کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد
- پیپلزپارٹی اوراے این پی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے، بات سننے کو تیار ہیں، فضل الرحمان
- احتجاج کی آڑمیں شرپسند عناصر کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم
- وزیراعلیٰ پنجاب کی پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت
- عمر اکمل کے جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد
- رمضان میں سحر وافطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، وفاقی حکومت
حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے، شہبازشریف

بیلٹ کے ذریعہ اراکین اپنے ضمیر کا اظہار کریں گے، صدر مسلم لیگ (ن) : فوٹو: فائل
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نہ میں نجومی اور نہ میں ولی ہوں لیکن حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔
قومی اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہر ممبر نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا ہے، بیلٹ کے ذریعہ اراکین اپنے ضمیر کا اظہار کریں گے، الیکشن کمیشن کو بھی چاہئے کہ وہ شفافیت کو یقینی بنائے۔
اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کتنے پرامید ہے کہ سینیٹ میں کامیابی ہوگی؟۔ جس کے جواب میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی جانتا ہے، نہ میں نجومی ہوں نہ میں ولی ہوں، تاہم حکومت بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔
بعدازاں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی کے قائدین اور سینئر رہنماؤں کا شکریہ جنہوں نے میری غیرموجودگی میں پارٹی کی رہنمائی اور اہم فیصلہ سازی کا بار گراں اپنے کاندھوں پر اٹھائے رکھا، اور اس دوران نہایت مشکل حالات میں بڑی جرات و بہادری، تدبر اور دانش مندی سے امور کو انجام دیا۔
لیگی صدر نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ ہمارے بہت ہی وفادار اور دیرینہ نظریاتی ساتھی مشاہد اللہ خان ہم میں نہیں رہے، سال گزشتہ کی طرح 2021 میں ہمیں یہ دکھ ملا کہ مشاہداللہ خان بھی سفرآخر ت پر روانہ ہوئے، جو جو ارکان پارلیمان اور سیاستدان وفات پاگئے ہیں۔ ہم سب کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں راجہ ظفر الحق، خواجہ آصف، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر سمیت دیگر اراکین بھی شریک ہوئے۔ اراکین نے شہباز شریف اور خواجہ آصف سے خیریت دریافت کی، جب کہ شہباز شریف نے تمام اراکین سے انکی نشتوں پر جاکر ملاقات کی، اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت و بات چیت کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔