- پرنس فلپ خلائی مخلوق اوراڑن طشتریوں کے شیدائی تھے
- سندھ کے چھ شہروں کیلیے 250 ہائبرڈ الیکٹرک بسیں خریدنے کی منظوری
- 20 فیصد پاکستانی امرا ملکی آمدن کے 50 فیصد کے مالک، رپورٹ
- کراچی بندرگاہ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن پکڑی گئی
- گواہ منحرف ہوگیا، عزیر بلوچ 15 ویں مقدمہ سے بھی بری
- حب میں فٹبال میچ کے دوران دھماکا، 12 افراد زخمی
- زمین پر قدیم زندگی کے خاتمے کے مزید ثبوت پاکستان اور چین سے دریافت
- رمضان میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
- ڈبلیو ایچ او نے زندہ جانوروں سےکورونا جیسی مزید بیماریوں سے خبردار کردیا
- بھارتی نژاد خاتون اقوام متحدہ کی نئی سربراہ بننے کی دوڑمیں شامل
- سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 1500 روپے کی کمی
- جوہری مرکز پر حملے سے امریکا کیلیے صورتحال مزید خراب ہوجائے گی، ایران
- فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی
- وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات
- جسٹس فائز کیس کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد
- پیپلزپارٹی اوراے این پی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے، بات سننے کو تیار ہیں، فضل الرحمان
- احتجاج کی آڑمیں شرپسند عناصر کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم
- وزیراعلیٰ پنجاب کی پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت
- عمر اکمل کے جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد
- رمضان میں سحر وافطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، وفاقی حکومت
پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے لوگو کا اجراء بھی کیا۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)
اسلام آباد/ بیجنگ: گزشتہ روز چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مل کر پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کی سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کے ستر برسوں میں دونوں ممالک نے جامع تعاون کا مظاہرہ کیا ہے اور سدا بہار دوستی قائم کی ہے۔
چین اور پاکستان کو سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مزید اعلی معیار، وسیع پیمانے اور گہری سطح کا تعاون کرنا چاہیے۔
فریقین کو ایک دوسرے کے کلیدی مفادات اور دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت جاری رکھنی چاہیے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: 70 سالہ پاک چین دوستی نئے عہد میں مضبوط ترین فولاد میں ڈھل چکی، چینی وزیر خارجہ
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ’’ایک چین‘‘ کی پالیسی پر ثابت قدم رہے گا اور ’’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ انیشی ایٹیو کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے لوگو کا اجراء بھی کیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ 2 مارچ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مل کر چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
وانگ وین بین نے تعارف کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے سیاست، معیشت و تجارت، ثقافتی تبادلے سمیت متعدد شعبوں میں تقریباً سو سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن کا اعلان پاکستان کے ساتھ مشاورت کے بعد جلد ہی کیا جائے گا۔
’’ہمیں یقین ہے کہ دو طرفہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے پاک چین روایتی دوستی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا،‘‘ انہوں نے کہا۔
مختلف شعبوں میں باہمی حقیقی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ پاک چین جامع اسٹریٹجک تعاون کے ساتھ تعلقات کو ایک نیا عروج دیا جاسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔