ڈینئل کرسٹیئن پی ایس ایل کے سب سے مہنگے بولر بن گئے

کراچی کنگز کے ڈینئل کرسٹیئن کے آخری اوور میں ریکارڈ 32 رنز بنے


Sports Reporter March 03, 2021
کراچی کنگز کے ڈینئل کرسٹیئن کے آخری اوور میں ریکارڈ 32 رنز بنے - فوٹو: فائل

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے ڈینئل کرسٹیئن پی ایس ایل کے سب سے مہنگے بولر بن گئے۔

ڈینئل کرسٹیئن کے آخری اوور میں ریکارڈ 32 رنز بنے، ان کاسامنا کرنے والے عماد بٹ نے اپنے ذاتی اسکور میں 26 رنز جمع کیے۔ عماد بٹ نے صرف 7 گیندوں پر 27 رنز بٹورے۔

عماد بٹ نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگایا، دوسری گیند وائیڈ رہی، تیسری اور پھر چوتھی گیند پر مسلسل چوکا جڑنے کے بعد اگلی گیند پر چھکا رسید کیا، عماد نے چھٹی گیند پر دو رنز بنائے، وائیڈ ہوجانے والی ساتویں گیند پر چوکا ہوگیا جب کہ آٹھویں گیند پر عماد بٹ نے چھکا لگادیا۔

مقبول خبریں