- حکومت کا نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ
- مشترکہ مفادات کونسل کی مردم شماری نتائج جاری کرنے کی منظوری
- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600روپے کمی
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ جنوبی افریقا کیخلاف پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار
- پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افغان شہریوں کیلیے خصوصی سہولت کاونٹر قائم
- ہندو طالبہ کی مسلم ہم جماعت کیساتھ ڈانس کی ویڈیو پر انتہا پسند ہندوؤں کا ہنگامہ
- رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا اعلان
- ڈسکہ الیکشن کو نوشتہ دیوار سمجھیے
- پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
- جاپانی سفیر نے پاکستان کو سفر کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا
- پی ڈی ایم: الیکشن سے پہلے سلیکشن
- پی سی بی کے دوملازمین کورونا وائرس کا شکارہونے کے بعد انتقال کرگئے
- امریکا میں گرفتاری کے دوران پولیس فائرنگ سے سیاہ فام نوجوان ہلاک
- این سی او سی اجلاس؛ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ موخر
- جس کی طاقت ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے اس نے لندن سے انہیں شکست دی، مریم نواز
- ایران کے جوہری پلانٹ پر اسرائیل کا سائبر حملہ
- جہانگیر ترین سے ملکی و غیر ملکی جائیدادوں اور مشینری کی خریداری کا ریکارڈ طلب
- بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی، راناثناء اللہ
- تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی نظر بند
- اولڈ ایج ہومز میں مقیم بزرگ شہری ویکسی نیشن سے محروم
شہباز شریف کے خلاف نیب انکوائری شروع اور اسحق ڈار کے خلاف بند کرنے کی منظوری

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 8 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ فوٹو:فائل
قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے شہبازشریف کے خلاف انکوائر شروع کرنے اور سابق وزیرخزانہ اسحٰق ڈار سمیت دیگر کے خلاف انکوائریز بند کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 8 انکوائریز کی منظوری دی گئی، جن میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر، ریاض لال جی اور دیگر، سابق ممبر این ایچ اے علی شیر محسود اور دیگر، سی ای او پبلک پرئیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی ملک احمد خان اور دیگر، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران و اہلکا اور دیگر، جوائنٹ سیکرٹری وزارت صحت اسد اللہ فیض ، اسلام آباد اسمال ڈیمز آرگنائیزیشن کے افسران و اہلکار اور دیگر، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اسلام آباد کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف انکواری کی منظوری شامل ہے۔
قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سی ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشنز کی بھی منظوری دی گئی۔
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار، چئیرمین ایف بی آر اور دیگر، سابق وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی، اوگرا کے افسران و اہلکار اور دیگر، این ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز و انتظامیہ اور دیگر، محکمہ آبپاشی کے افسران و اہلکار اور دیگر اور ناصر محمود عباسی کے خلاف انکوائریز اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔