- پنجاب کے اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد کا انکشاف
- ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران سیپی سے نایاب موتی برآمد
- امریکا میں رشوت کے الزام میں دو ججوں پر 20 کروڑ ڈالرز جرمانہ
- عمران خان کو پمز اسپتال میں شہبازگل سے ملنے کی اجازت نہیں مل سکی
- ڈالر اوپن مارکیٹ میں 218روپے کا ہوگیا
- سعودی عرب میں برقع پوش گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا
- پروٹون میں چارم کوارک کی ممکنہ دریافت، ماہرینِ طبعیات حیران
- عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو ’ناقابل جواز‘ قرار دے دیا
- روسی صدر کا 10 بچے پیدا کرنے والی خواتین کیلیے انعامی رقم کا اعلان
- شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان
- بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی
- 33 کیٹگریز کے 860 اشیا کی درآمد پرپابندی ختم کرنے کی منظوری
- جاپان؛ حکومت کی نوجوان نسل سے زیادہ سے زیادہ شراب پینے کی اپیل
- باجوڑ میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید
- کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے ایک اور سسٹم کی پیش گوئی
- عمران خان کل شہباز گل کی رہائی کے لیے ریلی نکالیں گے
- اجتماعی زیادتی کرنے والے جنونی ہندوؤں کی رہائی دل چیر دینے والا دکھ ہے،متاثرہ مسلم خاتون
- سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر کمی
- صارفین کو انٹرنیٹ سروس کی فراہمی بحال کردی، پی ٹی سی ایل
ایما زون نے بھارتی انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

انتہا پسند ہندوؤں نے فن کاروں کی زبان کاٹنے پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو:فائل
ممبئی: ایما زون پرائم ویڈیو نے ویب سیریز کی وجہ سے بھارتی انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔
بھارتی ہدایت کار عباس طفر کی ویب سیریز ’ تانڈو‘ بھارتی سیاست پر مبنی ہے جوکہ انتہا پسند جماعتوں کو پسند نہ آئی۔ فلم کے موضوع اور کہانی کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانابنایا گیا اور انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے فلم میکرز سمیت تمام اداکاروں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔
انتہا پسند ہندوؤں نے نہ صرف ویب سیریز سے علی عباس ظفر سے متنازع مناظر ہٹانے کا مطالبہ کیا بلکہ اداکاروں کے خلاف بھی مقدمات بھی درج کروا دیے جس کے بعد فلم سازوں نے باقاعدہ معافی بھی مانگی۔
معافی نامہ جاری ہونے کے بعد بھی انتہا پسند جماعتوں نے آسمان سر پر اُٹھائے رکھا اور اپنا روایتی انداز اپناتے ہوئے اداکاروں کی زبان کاٹنے والے کو کروڑوں روپے دینے کا اعلان بھی کیا تاہم اس صورت حال کے دیکھتے ہوئے اب ایمازون نے پسپائی اختیار کرلی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیف علی خان پر مقدمہ درج
ایمان زون پرائم ویڈیو نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کچھ صارفین نے ویب سیریز کے کچھ مناظر پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ یہ معلوم ہونے کے بعد فوری طور پر اُن مناطر کو ایڈٹ اور کچھ کو خارج کر دیا گیا۔ ہم اپنے ناظرین کا احترام کرتے ہیں اور اگر ہمارے عمل سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ہندو انتہا پسندوں کا مسلمان ہدایت کار کی زبان کاٹنے پربھاری انعام کا اعلان
ایما زون پرائم ویڈیو نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ ہم ثقافتی تنوع اور صارفین کی پسند کا احترام کرتے ہوئے بھارتی قوانین کے مطابق اس طرح کی ویب سیریز بناتے رہیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔