تاپسی پنو اور انوراگ کشیپ کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپا

ویب ڈیسک  بدھ 3 مارچ 2021
مودی سرکار کی پالیسی کے خلاف بولنے والوں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، مہاسٹرا وزیر۔ فوٹو:فائل

مودی سرکار کی پالیسی کے خلاف بولنے والوں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، مہاسٹرا وزیر۔ فوٹو:فائل

 ممبئی: ٹیکس کی عدم ادائیگی اور ہیر پھیر کرنے پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اداکارہ تاپسی پنو اور ہدایت کار انوراگ کشیب کے گھر چھاپا مارا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ہدایت کار انوراگ کشیب اور اداکارہ تاپسی پنو کے ممبئی میں واقع گھر سمیت20 سے زائد مقامات پر چھاپا مارا ہے۔ یہ چھاپا 2010 میں بننے والی فینٹم پروڈکشن سے جڑے اُن لوگوں کے گھر پر مارا گیا ہے جومبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔

ایکم ٹیکس کے چھاپے ممبئی کے ساتھ پونے میں بھی مارے گئے۔ یہ بھی خبر سامنے آئی ہے کہ فینٹم  پروڈکشن کے ساتھ ٹیلنٹ منیجمنٹ کمپنی کاوان کے ٹیکس چوری میں ملوث لوگوں کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

انکم ٹیکس کے چھاپے پر فلمز سے وابستہ دیگر شعبوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔  ریاست مہاراشٹرا کے وزیر نے چھاپے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس جیسے اداروں کو استعمال کرتے ہوئے اُن لوگوں کے گھر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جو مودی حکومت اور اس کی پالیسی کے خلاف آواز اُٹھاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ہونے والے انوراگ کشیپ نے شہریت (ترمیمی) بل کے خلاف احتجاج میں شرکت کی تھی اور اس کے خلاف اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔