- حکومت نے پٹرول بحران پر قائم کمیشن کی رپورٹ پبلک کردی
- کیلے کا چھلکا، حسن کا خزانہ
- ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے
- روسی صدر امریکی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ
- پے پال کی ’وینمو‘ نے کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت شروع کردی
- ہفتے میں صرف ایک بار انسولین انجکشن کا ابتدائی تجربہ کامیاب
- چھ سالہ بچے کو ٹرین سے بچانے کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل
- کورونا بے قابو؛ نئی دہلی میں ہونے والا ہاکی فیڈریشن کا اجلاس ملتوی
- افطاری بنانے میں جھگڑا، باپ نے بیٹے کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا
- کالعدم تحریک لبیک کا لاہور دھرنا ختم کرنے کا اعلان
- سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں زخمی
- رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کمی
- نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
- یو اے ای نے پاکستان پرواجب الادا 2 ارب ڈالرکی وصولی موخر کردی
- شاہد خاقان عباسی پارلیمانی آداب بھول گئے، اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی
- جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے اعتماد میں اضافہ ہوا، مصباح الحق
- افریقی ملک چاڈ کے صدر فرنٹ لائن پر فوج کی کمانڈ کے دوران ہلاک
- مقامی وبین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
- مارک زکربرگ کی تنخواہ ایک ڈالراورخرچہ 23 ملین ڈالر
پی ایس ایل میچز، لاہوریوں کو محروم رکھنے کی تجویز کیخلاف صدائیں بلند

چارٹرڈ فلائٹ میں ایک بائیو ببل سے دوسرے میں جانے سے خطرہ کم ہے، منتقلی کا کوئی جواز نہیں بنتا،فرنچائز ذرائع فوٹو : فائل
لاہور / کراچی: لاہوریوں کو پی ایس ایل 6کے میچز سے محروم رکھنے کی تجویز کیخلاف صدائیں بلند ہوگئیں جب کہ پورا ایونٹ کراچی میں کروانے پر فرنچائزز کی رائے منقسم ہے۔
پی ایس ایل6کے دوسرے مرحلے میں پلے آف مقابلوں اور فائنل سمیت تمام میچز لاہور میں کھیلے جانے ہیں، کراچی میں بائیو سیکیور ببل کے باوجود 4 افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر پی سی بی حکام خاصے پریشان ہیں،لیگ کو جاری رکھنے کیلیے اس آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ باقی میچز بھی شہر قائد میں ہی مکمل کرلیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں نئے سرے سے بائیوسیکیورٹی کیلیے لاجسٹک مسائل کے پیش نظر چند فرنچائزز کی تجویز تھی کہ انتظامات بہتر بنانے کے بعد تمام میچز کراچی میں ہی کروالیے جائیں تو بہتر ہوگا، دیگر کا کہنا تھا کہ لاہور سے مقابلوں کو منتقل کرنا ایونٹ کے مفاد میں نہیں ہوگا، قلندرز کا تو واضح موقف سامنے آگیاکہ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول مقابلے منتقل نہ کیے جائیں۔
فرنچائز کے ترجمان ثمین رانا کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا کیسز لاہور سے زیادہ ہیں لہٰذا لاہوریوں کو میچز سے محروم رکھنا درست فیصلہ نہیں ہوگا۔
دوسری جانب بورڈ حکام تمام حالات و واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں، تحفظات کا اظہار کرنے والی بعض فرنچائز نے تمام میچز کراچی میں کروانے کی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے، پی سی بی نے مقامی انتظامیہ سے رجوع کرلیا ہے،سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات کیلیے اجازت درکار ہوگی،حتمی فیصلہ جمعرات کو متوقع ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں آخری میچ 7 مارچ کو کھیلا جانا ہے جس کے بعد 14میچز لاہور میں طے ہیں۔
پی سی بی حکام کی ہدایات پر لاہور میں بھی قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ پر تمام نیٹس بند کروانے کے بعد ٹیموں کی پریکٹس کیلیے انتظامات کیے جارہے ہیں،اسکواڈز اور آفیشلز کی روانگی کیلیے چارٹرڈ طیارے کا پلان بھی ہے۔
تجویز کی مخالفت کرنے والی ایک فرنچائز کے آفیشل نے کہا کہ چارٹرڈ فلائٹ میں جانے کے بعد ایک بائیو ببل سے دوسرے میں منتقل ہونے کی وجہ سے خطرہ کم ہے، میچز کی لاہور سے منتقلی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔