بورڈ کی پلیئرز اور آفیشلز کو کورونا ویکسین کی پیشکش، انکار کا اختیار

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 4 مارچ 2021
ویکسین لگوانا لازمی قرارنہیں دیا گیا، چیف ایگزیکٹیو وسیم خان۔فوٹو: فائل

ویکسین لگوانا لازمی قرارنہیں دیا گیا، چیف ایگزیکٹیو وسیم خان۔فوٹو: فائل

 کراچی:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل6 میں شریک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلزکو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش کردی۔

بورڈ نے پی ایس ایل6 میں شریک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلزکو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش کردی ہے، یہ فیصلہ صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا جب کہ پہلی ڈوز جمعرات کولگائی جائے گی تاہم فیصلے کا اختیار کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوگا۔

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے مطابق ویکسین لگوانا لازمی قرارنہیں دیا گیا،یہ ڈوز حکومتی پروٹوکولز کے عین مطابق کوالیفائیڈ ہیلتھ ورکرز کے ذریعے لگائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔