- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ملکی برآمدات میں مسلسل دوسرے ماہ کمی ریکارڈ
اسلام آباد: ملکی برآمدات میں مسلسل دوسرے ماہ کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فروری میں برآمدات 2.04 بلین ڈالر رہیں، یہ 5ماہ کے عرصے میں برآمدات کا سب سے کم حجم بھی تھا۔
پی بی ایس کے مطابق جنوری کے مقابلے میں فروری میں برآمدات 97 ملین ڈالر کم رہیں۔ فروری میں برآمدات کے ساتھ ساتھ درآمدات میں بھی 5.2 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، اور درآمداتی حجم 4.6 بلین ڈالر رہا۔ اس طرح جنوری کے مقابلے میں فروری میں درآمدات 254 ملین گھٹ گئیں۔ اس کے نتیجے میں جنوری کی نسبت فروری میں تجارتی خسارہ 5.9 فیصد یعنی 157 ملین ڈالر کم ریکارڈ کیا گیا۔
پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں جنوری اور فروری میں مجموعی طور پر 16.3 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت 4.3 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ مالی سال جنوری فروری میں برآمدات کا حجم 15.6 بلین رہا تھا۔
مسلسل دو ماہ سے برآمدات میں کمی اس بات کا اشارہ ہے کہ دسمبر تک برآمدات میں اضافے کی وجہ کچھ بیرونی عوامل تھے۔ روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی جیسے پالیسی اقدامات اس سلسلے میں موثر ثابت نہیں ہوئے۔
پی بی ایس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں درآمدات 7.5 فیصد یعنی 2.4 بلین ڈالر بڑھ کر 33.8 بلین تک پہنچ گئیں۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت اپن ابتدائی دو برسوں میں برآمدات کا سالانہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
رواں مالی سال کے لیے حکومت نے برآمدات کا ہدف 22.7 بلین ڈالر مقرر کیا ہے ۔ یہ ہدف حاصل کرنے کے لیے جی ڈی کی شرح نمو کا6.2 فیصد ہونا ضروری ہے جو ممکن نظر نہیں آتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔