شبلی فراز کا ’پارٹی گرل‘ کے انداز میں جیت کی خوشی کا اظہار

ویب ڈیسک  جمعرات 4 مارچ 2021
”یہ میں ہوں، یہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہیں، اور یہ ہماری وکٹری پاوری ہورہی ہے “، شبلی فراز ۔ فوٹو:اسکرین گریپ

”یہ میں ہوں، یہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہیں، اور یہ ہماری وکٹری پاوری ہورہی ہے “، شبلی فراز ۔ فوٹو:اسکرین گریپ

پشاور: وفاقی وزیر شبلی فراز نے بھی پارٹی گرل کے انداز میں جیت کی خوشی کا اظہار کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سینیٹ انتخابات میں جیت کی خوشی کا اظہار پارٹی گرل کے انداز میں کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزیر کے ہمراہ خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور دیگر اراکین کے پی اسمبلی بھی موجود ہیں، اور شبلی فراز پارٹی گرل کے انداز میں کہہ رہے ہیں ”یہ میں ہوں، یہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہیں، اور یہ ہماری وکٹری پاوری ہورہی ہے “،۔ شبلی فراز کے اس جملے کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والے تمام افراد کے لبوں پر قہقہے بکھر گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔