لاہور قلندرز نے بائیو سیکیور ببل پر سوال اٹھادیے

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 4 مارچ 2021
بورڈ کو صرف کاغذی بائیو سکیور ببل نہیں بنانا بلکہ اس پر ہوٹل اور وینیو میں عمل درآمد کروانا تھا، عاطف رانا

بورڈ کو صرف کاغذی بائیو سکیور ببل نہیں بنانا بلکہ اس پر ہوٹل اور وینیو میں عمل درآمد کروانا تھا، عاطف رانا

پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز نے بائیو سیکیور ببل پر سوال اٹھادیے۔

فرنچائز کے سی ای او عاطف رانا نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  پی سی بی بائیوسکیور ببل کے پروٹوکولز پر عمل درآمد  کرانے میں ناکام رہا۔ ایک فرنچائز کے مالک کو کھلاڑیوں کو گلے لگانے پر بھی معاف کر دیا گیا۔

عاطف رانا نے کہا کہ بورڈ کو صرف کاغذی بائیو سکیور ببل نہیں بنانا بلکہ اس پر ہوٹل اور وینیو میں عمل درآمد کروانا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔عاطف رانا نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں یا آفیشلز پر جرمانے عائد کیے جاتے۔

میچز ملتوی ہونے پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے پہلےہی پی سی بی سے کہا تھا کہ کورونا کی وبا کے دوران ایونٹ کا انعقاد نہ کیا جائے، بورڈ نے ان کی نہیں سنی اور دیگر فرنچائز کی مشاورت سے ایونٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس صورتحال میں سخت احتیاط برتے جانے کی ضرورت تھی مگر غفلت کا مظاہرہ سامنے آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔