ایم کیوایم لندن کےدہشت گردواحد حسین کےجےآئی ٹی میں انکشافات

ویب ڈیسک  جمعرات 4 مارچ 2021
دہشت گرد نےکئی ساتھیوں کے نام بتائے جو بیلجیئم میں رہتے ہیں اور مختلف جرائم میں ملوث اور مطلوب ہیں، سی ٹی ڈی

دہشت گرد نےکئی ساتھیوں کے نام بتائے جو بیلجیئم میں رہتے ہیں اور مختلف جرائم میں ملوث اور مطلوب ہیں، سی ٹی ڈی

کراچی: ایم کیوایم لندن کے دہشت گرد واحد حسین نے جے آئی ٹی کے سامنے انکشاف کیا کہ اس کے ساتھی بیلجئم میں موجود ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد واحد حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ بیلجیئم کے سفارتخانے کو بھی فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے، اس سلسلے میں محکمہ خارجہ کو مکتوب روانہ کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے چند روز قبل ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد واحد حسین عرف گڈو عرف سوداگر کو گرفتار کیا تھا، اور تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بھی بنائی گئی تھی، گزشتہ روز سی ٹی ڈی حکام نے محکمہ خارجہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  دہشت گرد واحد حسین بیلجیئم کی شہریت کا بھی حامل ہے اور تحقیقات کے دوران دہشت گرد نےکئی ساتھیوں کے نام بتائے جو بیلجیئم میں رہتےہیں،جوکہ مختلف جرائم میں ملوث اور مطلوب ہیں۔

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم چونکہ بیلجیئم کا بھی شہری ہے لہٰذا بیلجیئم کے سفارتخانے کو جے آئی ٹی رپورٹ کے بارے میں آگاہ کیا جائے تاکہ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جاسکے ، ملزم واحد حسین اور اس کے ساتھی پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد وارادتوں میں ملوث ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔