وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف  اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

ویب ڈیسک  جمعرات 4 مارچ 2021
ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. فوٹو:فائل

ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے، ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی علاقائی صورتحال ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ستمبر 2020ء میں پاک جرمنی اسٹریٹجک مذاکرات کے 5 ویں دور کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔