سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 4 مارچ 2021
حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عرب میڈیا

حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عرب میڈیا

ریاض: سعودی اتحاد نے حوثی باغیوں کا جنوبی شہر جازان پر میزائل حملہ ناکام بنا دیا

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہر جازان پر حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا جس کو سعودی عرب اتحاد نے ناکام بناتے ہوئے تباہ کردیا جب کہ حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ، 5 افراد زخمی

سعودی عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی  جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش جنگی جرائم کے دائرہ کار میں آتی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی سعودی عرب کے صوبے جازان میں حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔