فلم کے جعلی پوسٹر کے خلاف سنیل سیٹھی تھانے پہنچ گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 5 مارچ 2021
کمپنی مختلف لوگوں سے رابطہ کرکے میرے نام پر رقم بھی وصول کر رہی ہے، سنیل سیٹھی (فوٹو: فائل)

کمپنی مختلف لوگوں سے رابطہ کرکے میرے نام پر رقم بھی وصول کر رہی ہے، سنیل سیٹھی (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنیل سیٹھی فلم کے جعلی پوسٹر کے خلاف شکایت درج کروانے تھانے پہنچ گئے۔

سنیل سیٹھی نے ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے جس میں انہوں نے یہ موقف دیا ہے کہ ایک پروڈکشن کمپنی نے جعلی فلم کا پوسٹر جاری کیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی شیئر ہو رہا ہے، فلم کے پوسٹر میں مجھے بطور مرکزی اداکار دکھایا گیا ہے۔

سنیل سیٹھی نے کہا کہ یہ پوسٹر پروڈکشن کمپنی نے میری اجازت کے بغیر جاری کیا ہے اور کمپنی مختلف لوگوں سے رابطہ کرکے میرے نام پر رقم بھی وصول کر رہی ہے، میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ کمپنی کا یہ اقدام مکمل طور پر فراڈ پر مبنی ہے۔

اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کی جانب سے کمپنی کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے جس پر تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔