- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
لاہور: پی ایس ایل میچز ملتوی کیے جانے کے بعد ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
بک می ڈاٹ پی کے کے چیف ایگزیکٹو فیضان اسلم کے مطابق پی سی بی نے اس مرتبہ ون ٹائم پاسورڈ کے ذریعے ٹکٹوں کے تمام خریداروں کے تصدیق شدہ فون نمبر حاصل کیے تھے۔ علاوہ ازیں کسی ادائیگی میں بھی کیش کا استعمال نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ری فنڈنگ بھی آسان اور جلد ممکن ہوگی۔ جن کسٹمرز نے ٹکٹیں خریدی، انہیں ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی خریداری کے لیے استعمال کیے گئے عمل کے ذریعے ہی اب انہیں ٹکٹوں کی رقم بھی ری فنڈ کردی جائے گی، موبائل والیٹ کے ذریعے ایزی پیسہ/جاز کیش کے ذریعے کی گئی ادائیگیاں اگلے تین روز میں موبائل والیٹ میں واپس منتقل کردی جائیں گی۔ یہ رقم کچھ لوگوں کو آج اور کچھ کو کل تک واپس کردی جائے گی۔ انہیں کسی بھی نمبر پر فون کال یا کہیں بھی ای میل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
او ٹی سی کا استعمال کرنے والے افراد کو bookme.pk سے ایک ایس ایم ایس آئے گا جہاں ان سے ان کا شناختی کارڈ نمبر مانگا جائے گا تاکہ انہیں ٹکٹ ری فنڈ کیا جاسکے۔ اس عمل کو مکمل ہونے میں ایک ہفتہ لگے گا۔کریڈیٹ یا ڈیبیٹ کارڈز کے ذریعے ٹکٹیں خریدنے والے کسٹمرز کے بینکوں کو کل تک ری فنڈنگ کے لیے ای میل کردی جائے گی۔ پھر ری فنڈنگ کے اس عمل کا دورانیہ اس بینک پر منحصر ہوگا، کچھ بینک اس عمل کو تین دن میں مکمل کرلیتے ہیں جب کہ کہیں اسے مکمل کرنے میں 2 ہفتے لگ جاتے ہیں تاہم زیادہ تر بینکوں میں یہ عمل 5 روز میں مکمل کرلیا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔