سابق فوجیوں کو بطور پولیس کانسٹیبل مستقل کرنے کی 100 سے زائد اپیلیں مسترد

ویب ڈیسک  جمعـء 5 مارچ 2021
سابق فوجی ملازمین پولیس کانسٹیبل کے مستقل عہدے کیلئے اصولوں پر پورا نہیں اترتے، حکومت

سابق فوجی ملازمین پولیس کانسٹیبل کے مستقل عہدے کیلئے اصولوں پر پورا نہیں اترتے، حکومت

لاہور ہائیکورٹ نے سابق فوجیوں کو بطور پولیس کانسٹیبل مستقل نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔

دو رکنی بنچ نے سابق فوجیوں کو بطور کانسٹیبل مستقل کرنے کیلئے دائر 100 سے زائد اپیلیں مسترد کردیں۔  جسٹس عابد عزیز اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا۔

حکومتی وکلا نے اپیلوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی ملازمین پولیس کانسٹیبل کے مستقل عہدے کیلئے اصولوں پر پورا نہیں اترتے اور انہیں قانون کے مطابق ملازمت سے برطرف کیا گیا۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ تمام درخواست گزاروں کو سنوائی کا پورا موقع دیا گیا جس کے بعد انہیں مستقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ ہم دس سال سے محکمہ پولیس میں کنٹریکٹ پر فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن محکمہ پولیس ہمیں مستقل نہیں کررہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔