بھارتی اداکارہ گوہر خان کے والد ظفر احمد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  جمعـء 5 مارچ 2021
اداکارہ کی دوست پریتی سمنز نے گوہر خان کے والد کی موت کی تصدیق کی

اداکارہ کی دوست پریتی سمنز نے گوہر خان کے والد کی موت کی تصدیق کی

ممبئی: بھارتی اداکارہ گوہر خان کے والد ظفر احمد خان ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ گوہر خان کے والد ظفر احمد خان کئی ماہ سے شدید علیل تھے اور وہ آئے دن اسپتال سے والد کی صحتیابی سے متعلق پوسٹیں شیئر کرتی رہتی تھیں جن میں وہ مداحوں سے ان کی صحت کےلیے دعاوؤں کی درخواست کرتی۔

ظفر احمد خان طویل علالت کے بعد ممبئی کے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ اس حوالے سے اداکارہ کی دوست پریتی سمنز نے فوٹوشیئرنگ ایپ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے گوہر خان کے والد کی موت کی تصدیق کی۔ پریتی سمنز نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’’میرے گوہر کے والد، ایسا شخص جسے میں پیار کرتی تھی، انہوں نے فخر کے ساتھ زندگی گزاری اور اب ایسے ہی یاد رکھے جائیں گے‘‘۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

A post shared by GAUAHAR KHAN (@gauaharkhan)

دوسری جانب اداکارہ ظفر خان نے اپنے انسٹاگرام پر والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ میرا ہیرو، میرے والد انتقال کرگئے ہیں، آپ کی طرح کوئی نہیں اور نہ ہوگا‘‘۔

View this post on Instagram

A post shared by GAUAHAR KHAN (@gauaharkhan)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔