- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
امریکی صدر نے پاکستانی بزنس مین کو اہم عہدے پر نامزد کردیا
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے عہدے کے لیے پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت دلاور سید کو نامزد کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کی اہم عہدے پر تقرری کے لیے دلاور سید کو نامزد کیا ہے، پاکستانی نژاد دلاور سید کیلی فورنیا کے رہائشی اور امریکا کی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کمپنی ’’لومیاٹا ٹیکنالوجی‘‘ کے صدر ہیں۔
پاکستان سے امریکی ریاست اوہائیو کے ایک کالج میں تعلیم کی غرض سے آنے والے دلاور سید نے ٹیکساس یونیورسٹی سے اقتصادیات اور کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کی اور بعد ازاں پینسلوینیا یونیورسٹی کے وارٹن aسکول سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔
دلاور سید اعلیٰ تعلیم کے بعد کئی اداروں سے منسلک رہے اور سابق صدر بارک اوباما کے دور حکومت میں وائٹ ہاؤس کمیشن آن ایشیئن امیریکنز اینڈ پیسیفک آئی لینڈرز میں خدمات انجام دیں اور اقتصادی افزائش کی کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں دلاور سید نے لکھا کہ صدر جوبائیڈن کی جانب سے اہم عہدے کے لیے ان کی نامزدگی باعثِ افتخار ہے اور میں وبا کے باعث مسائل میں گھرے چھوٹے کاروباری افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے سخت محنت کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔