- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
کراچی کرپشن کیس میں فرانس کے سابق وزیردفاع کو سزا، وزیراعظم بری
پیرس: فرانس کے سابق وزیر اعظم ایڈورڈ بیلاڈور کو فرانسیسی عدالت نے ’کراچی افیئر‘ کے نام سے مشہور مبینہ بدعنوانی کیس میں بری کردیا ہے تاہم ان کے ساتھی وزیر دفاع کو 2 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ عائد کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی لاء کورٹ آف ری پبلک نے فرانس کے سابق وزیر دفاع کو دو برس کی معطل قید کی سزا اور ایک لاکھ یورو جرمانے اور تین اعلیٰ عہدیداروں کو بھی سزائیں سنائی گئی ہیں تاہم سابق وزیراعظم کو بری کردیا گیا۔
سابق وزیراعظم اور وزیر دفاع پر 1993 سے 1995 کے درمیان پاکستان اور سعودی عرب کو سمندری آبدوز کی فروخت میں کرپشن، ثالثوں سے کمیشن لینے اور اختیار کے ناجائز استعمال کا الزام تھا۔ یہ الزامات پہلی بار 2017 میں سامنے آئے تھے۔
سابق وزیراعظم ایڈورڈ بیلاڈور پر یہ بھی الزام تھا کہ کمیشن سے حاصل ہونے والی رقم سے ہی انھوں نے 1995 میں صدارتی الیکشن میں حصہ لیا تھا تاہم وہ ہار گئے تھے۔
ایڈورڈ بیلاڈور کی صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد بننے والی حکومت نے کرپشن کا الزام عائد کرکے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ فرانس کے معاہدوں کی ادائیگی روک دی تھی۔
دوسری جانب 78 سالہ سابق وزیرِ دفاع فرانسوا لیوٹارڈ پر ثالثوں کا ایک ایسا نیٹ ورک قائم کرنے کا الزام تھا جو ایسے معاہدوں پر کمیشن لیتا تھا۔
بی بی سی کے مطابق فرانسیسی کمپنی سیفوما کو اس ڈیل میں 33 کروڑ 80 لاکھ فرینک ملے جبکہ دو لبنانی شہریوں نے آف شور کمپنی کے ذریعے چار فیصد کمیشن لیا جو 21 کروڑ 60 لاکھ فرینک بنتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔