- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
چینی خلائی جہازسے مریخی سطح کی حیرت انگیز تصاویر موصول
بیجنگ: اس سال ہم نے متحدہ عرب امارات، امریکہ اور چین کے مریخی سفیروں کو سرخ سیارے پر پہنچتے دیکھا ہے۔ ان میں سے ناسا کا جدید ترین خلائی جہاز پریزرویئرنس مریخ پر اترنے کے بعد چہل قدمی کررہا ہے۔ اماراتی خلائی جہاز مریخ کے گرد گھوم رہا ہے جبکہ چینی مشن تیان وین اول ایک ماہ سے زیرِ گردش ہے اور اب اسے مریخ کی بہت خوبصورت اور حقیقی تصاویر بھیجی ہیں۔
تیان وین ون کچھ وقت کےلیے مریخی مدار میں زیرِ گردش رہے گا اور اس کے بعد وہ اس کی سطح پر جااترے گا۔ واضح رہے کہ تیان وین کا مطلب ’آسمانی سچائی کی تلاش‘ ہے۔ اب چینی خلائی ایجنسی ، سی این ایس اے نے جمعرات کو دو بلیک اینڈ وائٹ اور رنگین تصاویر زمین پر بھیجی ہیں۔
تیان وین اول تین مریخی مشن پر مشتمل ہے جن میں سے ایک اس کی سطح پرغالباً اپریل میں اترے گا۔ اب اس کے سروے کیمروں نے تین تصاویر لی ہیں جو بہت تفصیلی ہیں۔ انہیں دیکھتے ہوئے چینی سائنسداں مریخی جہاز اتارنے کی موزوں جگہ کا انتخاب کریں گے۔
ان میں سے ایک تصویر می مریخ کا شمالی قطبی علاقہ دیکھا جارہا ہے۔ جبکہ دو عدد بلیک اینڈ وائٹ تصاویر 330 کلومیٹر کی بلندی سے لی گئی ہے۔ اس تصویر کی وضاحت صفر اعشاریہ سات میٹر ہے یعنی اتنی جسامت کی کوئی بھی شے اس تصویر میں پہچانی اور دیکھی جاسکتی ہے۔
کامیابی کی صورت میں چین مریخی سطح پر اپنی غیرانسانی سواریاں بھیجنے والا دوسرا ملک بن جائے گا۔ اس سے قبل امریکہ نصف درجن کے قریب خود کار گاڑیاں (روور) مریخ پر اتارچکا ہے۔ چین کا خلائی جہاز عین ناسا کی طرح پیراشوٹ، راکٹ اور ایئربیگ استعمال کرے گا۔
منصوبے کے تحت تیان وین ون یوٹوپیا پلینیشیا نامی ایک ہموار سطح پر اترے گا جہاں جا بجا پتھر موجود ہیں۔ اسی جگہ پر ناسا نے 1976 میں وائکنگ ٹو نامی خلائی گاڑی بھی اتاری تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔