- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
دھرمیندر سے دوستی کے سبب والد تشویش میں مبتلا رہتے تھے، ہیما مالنی
ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والی ڈریم گرل ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ دھرمیندر سنگھ سے دوستی کی وجہ سے والد تشویش میں مبتلا رہتے تھے۔
ہیما مالنی نے حال ہی میں ’’انڈین آئیڈل 12‘‘ کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے اور دھرمیندر سنگھ سے متعلق بتایا کہ کافی فلموں میں ساتھ کام کرنے کی وجہ سے دھرمیندر اور میری کافی بنتی تھی اور ہماری دوستی کے کافی چرچے بھی تھے جس کی وجہ سے والد صاحب ہمیشہ تشویش میں مبتلا رہتے تھے۔
فلم شعلے کی اداکارہ نے بتایا کہ میں اکثر فلم کی شوٹ کے لیے والدہ یا آنٹی کے ساتھ جایا کرتی تھی لیکن ایک روز ایسا ہوا کہ گانے کی شوٹ کے دن والد صاحب میرے ساتھ آگئے کیوں کہ انہیں پتا تھا کہ اس شوٹنگ میں دھرمیندر بھی میرے ساتھ ہوں گے، اس دن والد کی پوری کوشش تھی کہ دھرمیندر کسی بھی طرح فارغ وقت میرے ساتھ نہ گزاریں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ والد صاحب اچھی طرح جانتے تھے کہ دھرمیندر اور میں اچھے دوست بھی ہیں لیکن اس کے باوجود والد ان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے نہیں دیا کرتے تھے۔
ہیما مالنی نے مزید کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب ہمیں شوٹنگ کے مقام سے کسی اور جگہ جانا ہوتا تھا تو ایسے مواقع پر دھرمیندر کی وجہ سے والد صاحب گاڑی میں پہلے ہی میری برابر والی سیٹ پر بیٹھ جایا کرتے تھے لیکن دھرمیندر بھی کسی سے کم نہیں تھے وہ بھی برابر میں ہی آکر بیٹھ جاتے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔