- پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کا آغاز، سبز ہلالی پرچموں کی بہار
- جشن آزادی کے موقع پر گوگل نے پاکستانی پرچم کے رنگ سجالیے
- وادی سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی مبالغہ آرائی ہے، آئی ایس پی آر
- فوج کے کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، وزیر دفاع
- عالمی جونیئراسکواش چیمپئن شپ؛ پاکستان کے حمزہ خان کی کوارٹرفائنل میں رسائی
- روس ٹیلر کا آئی پی ایل کے حوالے سے اہم انکشاف
- ایشین مینز والی بال کپ؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف فتح
- امریکا سے دوستی جاہتا ہوں لیکن غلامی ہرگز نہیں، عمران خان
- پاکستانی پیراک نے فری اسٹائل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی
- سعودی عرب کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور
- عمران خان اور پاک فوج کے تعلقات بہتر ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
- سعودی قیادت کی پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارک باد
- وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھرمیثاق معیشت کی پیشکش کردی
- سندھ کے 9اضلاع آفت زدہ قرار
- کراچی: 15اگست تک گرج کے ساتھ بارش کا امکان، 16سے نیا سلسلہ شروع ہوگا
- تقسیم برصغیر دیکھنے والے بزرگ آبیتی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
- پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس دو نئے ریکارڈز سے محروم
- کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تیز
- ملک دشمن عناصر یوم آزادی پر دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- کراچی:2022کی سب سے بڑی چوری میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
پی ایس ایل؛ اسٹین اور کٹنگ دوبارہ واپسی کیلیے بے تاب

ایونٹ دوبارہ شروع ہونے پر فائنل تک رسائی حاصل کرینگے،پروٹیز پیسر۔ فوٹو : فائل
لاہور: ڈیل اسٹین اور بین کٹنگ پی ایس ایل میں دوبارہ واپسی کیلیے بے تاب ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈیل اسٹین نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ اگرچہ ایونٹ ملتوی ہوگیا مگر میں چاہتا ہوں کہ شائقین امید کا دامن نہ چھوڑیں، ہماری ٹیم جیت کا تسلسل حاصل کرنے سے ایک میچ کی دوری پر ہے، گذشتہ مقابلے میں ملتان سلطانز کیخلاف فتح سے آغاز ہوگیا،امید ہے کہ ٹورنامنٹ دوبارہ شروع ہونے پر ہم اسی اعتماد کو لے کر آگے بڑھتے ہوئے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
انھوں نے پاکستانی مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے دوبارہ ملاقات کا منتظر ہوں، بھرپورسپورٹ کا شکریہ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر بین کٹنگ نے کہاکہ پی ایس ایل کا ملتوی ہونا مایوس کن ہے،ہم پْرامید ہیں کہ اگلے 1،2 ماہ یا رواں سال میں ہی واپس آکر ٹورنامنٹ مکمل کریں گے، میں بڑی بے تابی سے پاکستان واپسی کا منتظر رہوں گا۔
انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کے ابھی 5میچز باقی ہیں،فی الحال تو مومنٹم ٹوٹ گیا،امید ہے کہ فتوحات کے سفر پر گامزن رہتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرینگے۔
انگلش کرکٹر سمت پٹیل نے کہاکہ پی ایس ایل کا ملتوی ہونا اچھی خبر نہیں ہے، لاہور قلندرز اچھی پوزیشن میں تھے اب ہم امید کرتے ہیں کہ لیگ دوبارہ شروع ہوگی۔
آل راؤنڈر نے ایک ویڈیو کو ری ٹویٹ بھی کیا جس میں لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بائیو سیکیورٹی میں نقائص کی نشاندہی کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔