چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعتوں کی بقا خطرے میں پڑ گئی، حنیف لاکھانی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 6 مارچ 2021
پیداواری طلب کے مطابق مناسب داموں خام مال کی فراہمی ممکن نہ بنائی گئی توٹیکسٹائل انڈسٹری تباہ ہوجائے گی،سینئر وی سی (فوٹو فائل)

پیداواری طلب کے مطابق مناسب داموں خام مال کی فراہمی ممکن نہ بنائی گئی توٹیکسٹائل انڈسٹری تباہ ہوجائے گی،سینئر وی سی (فوٹو فائل)

 کراچی: پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سینئروائس چئیرمین حنیف لاکھانی نے کہا ہے کہ چھوٹی و درمیانی درجے کی صنعتوں کی بقا خطرے میں پڑگئی ہے۔

پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سینئروائس چئیرمین حنیف لاکھانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پولیسٹر چین کے ٹیرف اسٹرکچر کا جائزہ نہ لینے اور کاٹن، پولسٹر کاٹن اور پولیسٹر فلامنٹ یارن کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت نہ دینے سے چھوٹی و درمیانی درجے کی صنعتوں کی بقا خطرے میں پڑگئی ہے۔

انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیداواری طلب کے مطابق مناسب داموں خام مال کی فراہمی ممکن نہ بنائی گئی تو ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہ ہوجائے گی۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔